
عشق مدینہ
February 19, 2025 at 01:47 PM
افریقہ سے پھر ٹھنڈی ہوا
🕋 *نورِ ہدایت*
◀️اک ایمان افروز واقعہ
ہدایت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ انسان کا کام اخلاص کے ساتھ بندگانِ خدا کو اللہ کی طرف بلانا ہے۔ دلوں کا اختیار صرف اللہ کے قبضے میں ہے، جیسا کہ رسول اللہ ﷺ سے فرمایا گیا: "بے شک اے محمد ﷺ! آپ کسی کو ہدایت نہیں دے سکتے، لیکن اللہ جسے چاہتا ہے، ہدایت دیتا ہے۔"
حالیہ سفر افریقہ میں ہم نے اس حقیقت کا ایک ایمان افروز مشاہدہ کیا۔ ہم کینیا کے شہر ناکورو پہنچے۔ مغرب کی نماز کے بعد جامع مسجد میں ختمِ نبوت کی اہمیت پر بیان ہوا۔ عشاء کے بعد علماء سے ملاقات متوقع تھی، مگر ترتیب نہ بن سکی۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ قریبی بازار کے چوک میں چند لوگوں کو دعوتِ اسلام دیں۔
چوک میں کئی سائیکل رکشہ چلانے والے مزدور موجود تھے۔ (افریقہ میں غربت بہت زیادہ ہے) ہم نے محبت سے ان سے تعارف کیا اور اسلام کی دعوت دی، مگر ان کی توجہ گاہکوں پر تھی۔ تھوڑی دیر بعد دو مزدور ہماری بات سن کر چلے گئے۔
اسی اثناء میں ایک شخص، جس کے ہاتھ میں کچرے سے بھرا پرانا تھیلا تھا، قریب آیا۔ غربت اس کی حالت سے عیاں تھی، اور وہ ان پڑھ محسوس ہو رہا تھا، مگر اس نے ہماری بات پورے انہماک اور شوق سے سنی، حالانکہ انگریزی زبان کی سمجھ بھی محدود تھی۔
میں نے پوچھا: "کیا تم اس ہدایت کو قبول کرنے کے لیے تیار ہو؟" تو اس نے فوری محبت اور یقین سے کہا، "ہاں۔" ہم نے اسے شہادتین کی گواہی دلوائی۔ دل کو چھو لینے والا منظر تھا۔ جنہیں ہم نے پہلے دعوت دی، وہ نہ مانے، مگر یہ شخص، جیسے فرشتوں نے اسے ہماری طرف کھینچ ہمارے پاس کھڑا کر دیا، حق کو پا گیا۔
اللہ تعالیٰ اسے استقامت نصیب فرمائے اور ہماری کوشش قبول فرمائے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہمیں اور ہماری نسلوں کو تاعمر دین کی خدمت کے لیے قبول کرے۔
جزاک اللہ خیراً
محمد عاطف
حال مقیم: ناکورو، کینیا
❤️
🤲
👍
🫀
🌹
♥️
✨
💐
😭
😮
116