
عشق مدینہ
10.8K subscribers
About عشق مدینہ
"مدینہ منورہ"زمین کا وہ خطہ جو جامِ محبت ہے جو علم کا سمندر دین کا منبع ہے.عاشقوں کی پیاس ہے ،دیوانوں کا قرار اور راحت ہے۔ساڑھے چودہ سوسال سے امت جس خطہ سے فیضیاب ہورہی ہے اور ہوتی رہے گی۔ہر مومن کو مدینہ منورہ سے پیار ہوتا ہے۔ عاشقوں کو ذکر مصطفی ﷺ کی طرح تمام منسوباتِ مصطفیﷺ کا تذکرہ لذت دیتا ہے۔بالخصوص وہ شہر محبت جہاں محبوب ﷺ آرام فرماہیں۔اس شہر کی باتیں اور یادیں بڑا لطف دیتی ہیں۔
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*انما الاعمال بالخواتیم* اعمال کا دارومدار خاتمہ پر ہوہوتا ہے *"ولیال عشر" ختم ہونے میں چند ساعات باقی ہیں* مانگ لیں رو لیں اللہ کو راضی کر لیں ۔۔۔کچھ سجدے کچھ تلاوت کچھ اللہ کا ذکر اللہ کو دکھا کر اللہ کے سامنے بندگی کا اظہارکر لیں اللہ کی رحمت کی بارش برس رہی ہے۔رحمت تلاش کر رہی ہے پھیلی ہوئی جھولیوں کو اٹھے ہوئے ہاتھوں کو۔

عجیب کمال اشعار۔۔۔ خصوصا آخری جملہ *تیرے سامنے کچھ ہمارا نہیں ہے*

عید کے دن خوش ہونا اور خوشی کا اظہار کرنا یہ شریعت کا تقاضا ہے۔ اس لیے عید میں بلاوجہ اپنے اوپر کوئی غم مسلط کرنا، غم کا اظہار کرنا، غمگین رہنا یا خوشی نہ منانے کی باتیں کرنا شریعت کے مزاج کے خلاف ہے۔ اس لیے عید میں خود بھی خوش رہیں اور دوسروں کے لیے بھی خوشی کا ذریعہ بنیں۔ اللّٰہ تعالٰی ہم سب کی عید خوشیوں سے بھر دے! ✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن

*عید سے پہلے اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ عام کریں* ہمارے ملک میں عید الاضحیٰ کے موقع پر *پیپسی، کوکا کولا، سپرائٹ، سیون اپ* وغیرہ کھانوں کے ساتھ بے حساب پی جاتی ہیں۔ یہ ان کمپنیوں کی مشروبات ہیں جو اسرائیل کی مالی امداد کر رہی ہیں۔ جس سے اسرائیل مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ جو لوگ ان مشروبات کو خرید رہے ہیں یا استعمال کر رہے ہیں وہ بالواسطہ اسرائیل کی مدد میں ملوث ہیں اور ان کو دنیا و آخرت میں اس جرم کی سزا ضرور ملے گی۔ *اگر آپ غزہ کے مظلوم بچوں، عورتوں اور مردوں کی مدد نہیں کر سکتے تو کم از کم اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی مالی امداد تو نہ کریں۔* *زبان کے چسکے کی خاطر مظلوم لوگوں کا خون تو مت بہائیں۔* 🇵🇸👆🏻

*رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:* *"تم میں سے سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن میرے قریب وہ ہوگا، جس کا اخلاق سب سے اچھا ہے۔" (جامع الترمذی)* روز محشر نبی مہربان ﷺ کی قربت پانے کا ایک راستہ اچھے اخلاق سے آراستہ ہونا ⬆️

عیـــــــد تو اس کی ہوئی جسے اللّٰہ نے بخش دیا....💯 *🤲🏻تقبل اللہ منا ومنکم🤲🏻* *🌸عیـــد سعـــید🌸*

یہ رش نہیں رونق ہے اللہ کے عاشقوں کی عارفوں کی مقربوں کی اور گناہوں پر نادموں کی علوی عفی عنہ


*درد دل حاجیوں اور دکھڑا میرا* *روضہ مصطفی ﷺ پر سنادیجیے*