
عصفورات المتعال🌸
February 26, 2025 at 02:40 AM
زاویہ نگاہ🔖📌
زندگی خوشی اور غم دونوں رنگوں کا امتزاج لیے گزرتی ہے ۔۔۔ کون سے رنگ کو آپ ہائی لائیٹ کرتے ہیں اور کس رنگ کو پس منظر میں رکھتے ہیں اس بات کا انحصار آپ کی سوچ اور زاویہ نگاہ پر ہے ۔۔۔ لہذا کسی کے پاس نعمتیں دیکھ کر اپنی محرومیوں کو لیکر نہ بیٹھ جائیں ہوسکتا ہے اسکی ذات کے محور میں کچھ ایسے غم بھی پوشیدہ ہوں جن کے سامنے آپ کی حسرتیں ہیچ ہوں ۔۔۔۔ اس لیے تقابل سے گریز کیجیے اور اپنے حاصل پر خدا کا شکر ادا کریں۔۔۔۔!!
#مخفیات

❤️
👍
8