Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal || WhatsApp Channel

Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||

3.4K subscribers

About Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||

ہم یہاں خوبصورت اقتباسات پڑھیں گے،شاعری کو محسوس کریں گے اور مسکراتے لبوں کے ساتھ محبتوں کے گیت گنگنائیں گے،مایوس دلوں میں امید کا دیا جلائیں گے اور زندگی کی خوبصورتی کو چمکتی آنکھوں سے دیکھیں گے۔🌸 دارالمتعال سٹوڈنٹس کے آفیشل چینل عصفورات المتعال میں خوش آمدید! https://whatsapp.com/channel/0029VaAXb7BKbYMNyY8jQD02

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
6/17/2025, 11:02:34 AM

گھر کا ملازم چکن کڑاہی کھا رہا تھا کہ مالکن آ گئی اور غصے سے چلا کر بولی، "شرفو! تمہیں کہا تھا کہ آج کے بعد گھر میں گوشت نہیں پکے گا بلکہ صرف دال پکے گی کیوں کہ صاحب بے روزگار ہو گئے ہیں۔" ملازم سکون سے بوٹی نوچتے ہوئے بولا، "بی بی جی، شور مت مچائیں۔ آپ کے لیے دال ہی بنی ہے۔ یہ چکن میرے لیے ہے۔ بےروزگار صاحب ہوئے ہیں، میں نہیں۔" کیونکہ ملکی حالات صرف عوام کے لیے خراب ہیں۔ عوام کے خادموں کے لیے نہیں۔🙄

😂 👍 🙏 21
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
6/17/2025, 11:03:09 AM

وفا ڈھونڈنے _____ نکلے تھے !!!🔥 "وائی فائی" مل گیا اُدھر ہی بیٹھ گئے __!!!😁

😂 👍 💯 27
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
6/17/2025, 4:27:14 PM

آنکھوں کی باریوں کو تو بس کھا گئی طلب صحنِ وجود اٹ گیا یادوں کی دھول سے مامون الرشید خان

Post image
❤️ 😢 ❤‍🩹 👍 🥀 15
Image
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
6/17/2025, 11:00:40 AM

آپ ﷺ مزاح بھی فرمایا کرتے تھے مگر حق بات کے ساتھ (یعنی جھوٹ اور کسی کی تحقیر کئے بغیر) صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️

❤️ 👍 🤲 17
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
6/17/2025, 2:55:55 PM

. کھڑ کھڑ کر کہ برتن دھونا بھی ایک آرٹ ہے😁 تاکہ گھر میں موجود تمام افراد کے کانوں تک آواز اور دماغوں تک آگاہی پہنچے کہ کام ہورہا ہے😂

😂 😮 ❤️ 23
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
6/17/2025, 3:50:16 PM

عزت… ایک امانت جب عورت کا قدم عزت کی سیڑھی سے پھسلتا ہے، تو صرف وہ خود نہیں گرتی… اس کے ساتھ جُڑے کئی رشتے، کئی چہرے، اور کئی امیدیں زمین پر آ جاتی ہیں۔ مرد کو چاہیے کہ وہ اپنے کردار پر دھبہ نہ لگنے دے، لیکن عورت کو… اپنے وجود، اپنے وقار، اپنی عصمت کی حفاظت دُگنی ذمہ داری سے کرنی چاہیے۔ مرد کے دل میں اگر کوئی غیر عورت آ بھی جائے، تو وہ چاہے تو اُسے دل سے نکال سکتا ہے… لیکن عورت جب کسی کو دل میں جگہ دے بیٹھے، تو اس سے الگ ہونا، اپنے جذبات کو توڑنا، اپنی روح کو سمیٹنا… انتہائی مشکل بن جاتا ہے۔ خدارا… حفاظت کریں۔ اپنے دل، نگاہ، زبان، اور وجود کی حفاظت کریں۔ کسی غیر مرد سے رشتہ، بات، یا تعلق نہ بنائیں… یہ سب امانتیں ہیں۔۔۔۔ اس کے لیے، جو آپ کو عزت سے، شرعی اصولوں کے مطابق، زندگی بھر کے ساتھ کے لیے قبول کرے۔ یاد رکھیں، محبت صرف وہی پاک ہے جو نکاح کے حصار میں ہو، باقی سب دھوکہ، فریب، اور وقتی تسکین ہے جس کا انجام اکثر پچھتاوا اور آنسو ہوتا ہے۔ عزت سب سے قیمتی چیز ہے، اسے بچا کر رکھنا فرض ہے۔ علوی عفی عنہ حال وارد مغربی افریقہ

❤️ 👍 🥺 21
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
6/17/2025, 6:14:23 PM

•^_______🌸 *لفظ اس قدر پُر تاثیر ہوتے ہیں کہ یہ تندرست دلوں کو نڈھال کردیتے ہیں اور بیمار دلوں کو شفایاب ، پس الفاظ وہ چُنیں جن سے دل تقویت پائیں ، روح شاد کام ہوجائیں اور زندگی آسان ہوجائے ۔۔۔!!!*❤️‍🩹 #مخفیات

❤️ 👍 👑 😂 11
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
6/17/2025, 4:28:41 PM

‏جیسے یہ جسم ہجر کی وحشت کا رزق ہے آوازِ یار، ویسے سماعت کا رزق ہے سرمہ اتار آنکھ میں، چہرے پہ تل بنا اے خوش جمال شخص، یہ صورت کا رزق ہے 🪷 عمران راہب

❤️ 👍 🫀 16
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
6/17/2025, 2:56:19 PM

. جب سے روٹیاں بنانا سیکھ رہی ہوں 🙈 دنیا کا کوئ ملک نہیں بچا جسکا میں نے نقشہ نا بنایا ہو😂

😂 ❤️ 👍 🤭 21
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
6/17/2025, 1:04:30 PM

یہ ضروری نہیں کہ جو منھ میں آئے وہ کہہ کہ ہی دم لیا جائے!! کچھ کہا سنا پیٹ میں بھی رکھ لینا چاہیے!! (منقول) اپنے emotions پر اتنی grip تو رکھیں کہ جب آپ سے کوئی پوچھے کہ تم خفا ہو تو آپ اس پر پھٹ پڑنے، اپنی بھڑاس نکالنے اور اپنی توقعات کا انبار اس کے سامنے گوش گزار کرنے کی بجائے ہنس کر "چالاکی" سے موضوع ہی بدل دیں۔ بھئی اتنی چالاکی تو بندے کو آنی چاہیے ۔۔ اتنے بھول پن کا بھی آپ کیا کریں!! جن سے سوچ میل نہ کھائے، جن سے ذہنی ہم آہنگی نہ ہو،ان سے الجھنے سے گریز کرنا چاہیے۔۔۔ ورنہ وضاحتیں بحث میں بدل جایا کرتی ہیں!! پھر بار بار بندہ اپنے عزیزوں کی طرف دیکھتا کہ کوئی تو ہماری طرف داری کرے۔۔ مگر سب بے سود! میں نہیں کہتی کہ آپ جھوٹ بولیں، ناٹک کریں،دکھاوا کریں خوش ہونے کا اور اپنے اصل emotions کو suppress کریں۔۔۔! نہ، بالکل نہیں!! میں آپ سے بالکل نہیں کہہ رہی کہ آپ ایموشنلی ڈیمجڈ ہونے کے باوجود بھی ٹھیک ہونے کا ڈھونگ کرتے رہیں۔۔ یوں تو ایک دن آپ خود بھی تھک جائیں گے!! میں بس اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ اپنے دکھوں، غموں، تکلیفوں کا سب کے سامنے اشتہار مت لگائیں!! اور موڈ آف ہو تو بھی کسی پر ظاہر مت کریں، خود کو سپورٹ کریں اندر سے۔۔۔اپنے جذبات پر خود قابو پانا سیکھیں۔۔!! دوسروں پر depend کرنا یا اپنی frustration ان پر نکال کر تسکین حاصل کرنا۔۔بہت ہی گھسا پٹا طریقہ ہے خود کو relax کرنے کا۔۔۔!! اور وہ کہتے ہیں نا، "جھوٹے آدمی کا سچ بھی آگ لگانے کے لیے ہوتا ہے جب کہ سچے آدمی کا جھوٹ بھی کسی نیک مقصد کے لیے ہوتا ہے!!" یہ بتانا ضروری تو نہیں کہ ہمیں فلاں فلاں بات کا برا لگا!! رشتوں میں تو بڑا کچھ ہو جاتا ہے۔ درگزر کے بغیر رشتے نہیں نبھتے!! شکوہ جتنا کریں گے،مسائل اتنے ہی بڑھیں گے۔۔۔ سہہ جائیں، خاموش ہو جائیں،کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دیں کہ آپ کو کیسا feel ہو رہا ہے۔۔۔ Be a mystery!! رونا ہے تو مصلے پر روئیں۔۔ جہاں جذبوں کی، اشکوں کی اور احساسات کی ناقدری نہیں کی جاتی!! تھوڑی دیر چپ ہو جائیں، گھنٹے دو گھنٹے تک آپ کا موڈ خود ہی نارمل ہو جائے گا،ہامونز کا طلاتم تھم جائے گا۔۔۔ اور یہ فکشن نہیں بائیولوجیکل فیکٹ ہے!! جو جھگڑا ہوا تو بات اور بڑھے گی، ایک چپ میں ہی سو عافیت ہے!! ہم دوسروں کو نہیں مگر خود کو تو کنٹرول کر سکتے ہیں نا۔۔۔!! پتا لگائیں کہ کن کے ساتھ آپ کو کتنی شیئرنگ کرنی ہے، اپنی حد پہچان لیں!! (نہیں جانتی کہ میں اپنی بات آپ تک پہنچا پائی ہوں یا نہیں۔۔ مگر اللہ پاک آپ سب کو اپنے اپنے حصے کا اس سے مثبت سبق اخذ کرنے کی توفیق دے!!) (آمین!!) میرا مؤقف بہت ہی سادہ ہے۔۔۔اور وہ یہ ہے کہ اگر غصہ آ بھی جائے تو بھی اسے express کرنا ضروری نہیں ہوتا!! چھوٹی چھوٹی چیزوں کو نظر انداز کرنے سے ہی انسان میں بردباری پیدا ہوتی ہے!!

❤️ 👍 🫀 💯 🤲 37
Link copied to clipboard!