
عصفورات المتعال🌸
February 28, 2025 at 01:47 PM
مولنا ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک سید احمد شہید کی شہادت کا ثمر ہے ان کے مقدس لہو کی بازگشت ہے
کاش آج کوئ یہ بات حضرت ندوی کی قبر پر جا کر انھیں بتائے کہ معرکہ بالاکوٹ آج بھی بپا ہے خون آج بھی بہہ رہا ہے شاہ اسماعیل و سید بادشاہ کے بچے آج بھی خاک وخون میں بے یارو مددگار تڑپ رہے ہیں
جامعہ حقانیہ نے اپنی نسبتوں کی لاج رکھی ہے
اے اللہ اس جامعہ کے میناروں سے کبھی اذان حق خاموش نہ ہونے دینا اس کے در دیوار قال اللہ و قال الرسول کی دل آویز ترنم سے محروم نہ کرنا
اے ارض و سماء کے با اختیار مالک ہمارے بے بسی پر رحم فرما رحم فرما آمین ثم آمین
محمد رضوان عزیز ✍️
مدیر دارالعلوم ختم نبوت عارف والا
28/02/2025

❤️
😢
🤲
💦
😭
39