꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
February 27, 2025 at 03:38 AM
*کتاب:علماء دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج* *آخری تصنیف حکیم الاسلام حضرت قاری محمد طیب صاحبؒ، سابق مہتمم دارالعلوم دیوبند* ۳۔علماء دیوبند اپنے دینی رخ اور مسلکی مزاج کے لحاظ سے کلیتہ اہل السنت و الجماعت ہیں ۔ نہ وہ کوئی نیا فرقہ ہے نہ نئے عقائد کی کوئی جماعت ہے۔ جسے وقت اور ماحول نے پیدا کر دیا ہو اس لئے اس ملک اور بیرون ملک میں یہی ایک جماعت ہے جس نے اہل سنت والجماعت کے معتقدات اور ان کے اصول و قوانین کی کما حقہ حفاظت کی اور ان کی تعلیم دی جس سے اہل سنت و الجماعت کا وجود قائم ہے اور جسے موسسین دارالعلوم دیوبند نے اُس کے اصلی اور قدیم رنگ کے ساتھ اپنے تلامذہ اور واسطہ بلا واسطہ تربیت یافتوں کے ذریعہ پھیلایا اور عالمگیر بنا دیا۔

Comments