
Muhammad Ali Madani
March 1, 2025 at 08:24 AM
*ماہِ رمضان کی آمد کی خوشخبری دینا اور فضائل بیان کرنا حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔*
(لیکن جنت واجب ھونے والی بات منگھڑت ھے).
*حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ* سے مروی ہے، فرماتے ہیں: قال نبي اللہ صلى اللہ عليه وسلم وهو يبشر اصحابه: قد جاءكم رمضان شهر مبارك، افترض عليكم صيامه، تفتح فيه ابواب الجنة و تغلق فيه ابواب الجحيم وتغل فيه الشياطين، فيه ليلة القدر خير من الف شهر، من حرم خيرها فقد حرم‘‘ ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو ( ماہِ رمضان کی آمد پر ) خوشخبری دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: تحقیق تمہارے پاس مبارک مہینا رمضان آ گیا ہے۔ اس کے روزے تم پر فرض کیے گئے ہیں۔ اس مہینے میں جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتےہیں اور شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے۔ اس ماہِ مبارک میں ایک ایسی رات ہے، جو ہزار مہینوں سے بھی افضل ہے، جو اس میں بھلائی سے محروم رہا، تحقیق وہ محروم ہو گیا۔ *(مصنف ابن ابی شیبہ، جلد 2، صفحہ 419)*
مراۃ المناجیح میں ہے: ماہ رمضان مبارک کی آمد پر خوش ہونا،ایک دوسرےکو مبارک باد دینا سنت ہے۔ *(مراة المناجيح 138/3)*
❤️
👍
✨
❣️
🌹
👌
💗
💚
💫
15