
Islamic Gyan (اسلامک گیان)
February 28, 2025 at 11:20 AM
*ازدواجی رشتہ بگاڑنے والی سب سے خطرناک چیز: غفلت 💔*
آج کل ازدواجی زندگی میں سب سے بڑا مسئلہ شوہر کا بیوی سے لاپرواہی بن چکا ہے، جو نہ صرف رشتے میں دراڑ ڈال دیتا ہے بلکہ گھر کے سکون کو بھی تباہ کر دیتا ہے۔
مرد حضرات باہر ہنستے مسکراتے نظر آتے ہیں، ہر کسی سے خوشگوار رویہ رکھتے ہیں، لیکن جیسے ہی گھر میں قدم رکھتے ہیں یا بیوی سے بات کرتے ہیں، تو غصے میں یا بے زار نظر آتے ہیں۔ یہ رویہ مردانگی نہیں بلکہ بے حسی ہے۔
یاد رکھیے! عورت شادی کے بعد آپ کے گھر پیٹ پالنے نہیں آتی، وہ اپنے والدین کے گھر بھوکی نہیں تھی۔ اسے وہاں بھی روٹی، کپڑا اور محبت حاصل تھی۔ وہ آپ کے ساتھ زندگی کا ایک نیا سفر شروع کرنے، ایک خاندان بنانے، اور آپ کے ساتھ محبت اور توجہ بانٹنے کے لیے آتی ہے۔
بیوی کی سب سے بڑی ضرورت شوہر کی توجہ اور محبت ہے۔ اگر وہ اپنے شوہر کے گھر میں خود کو تنہا محسوس کرنے لگے، تو وہ گھر اس کے لیے جیل بن جاتا ہے۔ وہ آپ کی شریکِ حیات ہے، آپ کے بچوں کی ماں ہے، اس پر سختی نہ کریں بلکہ اس کے جذبات کو سمجھیں اور اس کی قدر کریں۔
یہ پیغام نہ صرف شوہروں کے لیے، بلکہ بیویوں کے لیے بھی ہے کہ وہ اپنے رشتے کو محبت، احساس اور عزت کے ساتھ نبھائیں۔
کیونکہ ایک خوبصورت اور خوشحال ازدواجی زندگی، توجہ اور محبت سے ہی ممکن ہے!

❤️
3