
Islamic Gyan (اسلامک گیان)
March 1, 2025 at 01:50 AM
*بچوں کے اندر انفرادیت کے بجائے اجتماعیت پیدا کرنے کی کوشش کیجئے*
ایک انتھراپالوجسٹ نے ایک افریقی قبیلے کے بچوں کے لیے ایک کھیل پیش کیا۔۔!!!
اس نے ایک درخت کے قریب میوے کی ٹوکری رکھی اور بچوں کو کہا، جو پہلے وہاں پہنچے وہ یہ انعام جیتے گا۔۔۔
دوڑ کا آغاز ہوا تو سب نے ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑے اور اکٹھے دوڑے، پھر سب مل کر انعام میں ملے پھلوں کا لطف اٹھایا۔۔۔
یہ منظر دیکھ کر اس انتھراپالوجسٹ نے بچوں سے پوچھا کہ وہ کیوں اکٹھے دوڑے؟ اگر وہ الگ الگ دوڑتے تو کسی ایک کو سارے پھل کھانے کا موقع ملتا۔۔؟؟؟
بچوں نے جواب میں اپنی مقامی زبان میں ایک لفظ کہا: "اوبونٹو"۔۔۔!!!
یعنی اگر ہم سب غمگین ہیں تو ایک شخص کیسے خوش ہو سکتا ہے؟
ان کے معاشرتی نظام میں اوبونٹو کا مطلب ہے:
" میں ہوں کیونکہ ہم ہیں۔۔۔!!! "
میرے خیال میں یہ قبیلہ خوشی کا راز جانتا تھا، وہ راز جو فی زمانہ ہمارا معاشرہ کھو چکا ہے۔۔۔!!!
(کاپی پیسٹ)

❤️
👍
2