( البلاغ ) Al BALAGH
( البلاغ ) Al BALAGH
February 18, 2025 at 03:57 AM
ستر (پردہ، پوشیدگی) اور حیا کی حقیقت۔ آج کے زمانے میں لوگ خود اپنی نجی زندگی کی چادر اتار چکے ہیں۔ ہر لمحہ، ہر احساس، اور ہر تعلق سوشل میڈیا پر دنیا کے سامنے رکھ دیا جاتا ہے، پھر یہی لوگ اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ان پر پردہ رکھے اور انہیں مصیبتوں سے بچائے! کیا ہم نے غور کیا کہ جو کچھ ہم خود ہی ظاہر کر رہے ہیں، وہی کل کو ہمارے لیے شرمندگی کا سبب بن سکتا ہے؟ کیا ہم نے سوچا کہ عزت اور حیا کو اگر خود ہی ارزاں کر دیا جائے، تو پھر اس کی قدر کون کرے گا؟ چند سالوں بعد، شاید وہ لوگ جو آج حیا اور عزت کو سنبھال کر رکھتے ہیں، اجنبی سمجھے جائیں گے۔ وہ جو اپنی روایات اور اخلاقیات پر قائم ہیں، ان پر طعنہ زنی کی جائے گی کہ "تم اتنے دقیانوسی کیوں ہو؟ لیکن حقیقت یہ ہے: ستر اور حیا کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے، اسی لیے برہنہ ذہن رکھنے والے لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں۔ آج عزت دار انسان کو "پرانے خیالات کا" اور بےحیائی کو "ترقی" کہا جا رہا ہے۔ لیکن وقت ثابت کرے گا کہ جو لوگ اپنی حدود اور روایات کا احترام کرتے ہیں، وہی سب سے زیادہ محفوظ اور عزت دار رہیں گے۔ سبق: ہر چیز دنیا کو دکھانے کے لیے نہیں ہوتی، کچھ باتیں صرف اپنے لیے رکھنی چاہئیں۔ سوشل میڈیا پر بےتحاشا اپنی زندگی ظاہر کرنے سے پہلے سوچیں کہ کیا یہی چیز کل آپ کے خلاف استعمال نہیں ہوگی؟ حیا اور عزت وہ زیور ہیں، جو پہننے والے کو ہمیشہ منفرد اور محترم رکھتے ہیں۔ ہر راز بانٹنے کے لئیے نہیں ہوتا، کچھ چیزیں اپنے دل میں محفوظ رکھیں! 𝐏𝐥𝐞𝐚𝐬𝐞 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰 & 𝐒𝐡𝐚𝐫𝐞 *join my WhatsApp group for more update* __________________👇 *Halat e Hazira Group No* 7️⃣.👇 https://chat.whatsapp.com/Btx31F8NJ5g8MA9aCi7A6f ======================== *Arqam Online Shop Group No.* 6️⃣👇 https://chat.whatsapp.com/KkR5dBamfJrJ3zZzSL0vUR

Comments