𝐓𝐫𝐞𝐧𝐝𝐢𝐧𝐠 𝐍𝐞𝐰𝐬
𝐓𝐫𝐞𝐧𝐝𝐢𝐧𝐠 𝐍𝐞𝐰𝐬
March 1, 2025 at 03:47 AM
*نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش حملے کا مقدمہ درج* نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خارجی راستے میں ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں خود کش حملے کا مقدمہ مولانا حامد الحق حقانی کے بیٹے عبدالحق ثانی کی مدعیت میں سی ٹی ڈی مردان میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمے میں انسدادِدہشت گردی ،قتل سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے خودکش بمبار کی شناخت میں عوام سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ اطلاع دینے والے کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو خود کش دھماکے میں جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی سمیت 8افراد شہید اور 17سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ *تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

Comments