Quraan College Official
February 19, 2025 at 06:59 PM
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
📝 *Insightful Quiz*
(Question no:43)
✒️ *رسول کریم ﷺ کی پسندیدہ سبزی ؟*
• مٹر
• گاجر
• کدو
• آلو
*درست جواب :*
`کدو`
*دليل :*
سیدنا انس رضی اللّٰه عنه بیان کرتے ہیں
*إِنَّ خَيَّاطًا دَعَا رَسُوْلَ اللهِ لِطَعَامِ صَنَعَهُ ، فَذَهَبْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى ذَالِكَ الطَّعَامِ، فَقَرَّبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ خُبْرًا وَمَرَقًا، فِيهِ دُبَّاءٌ وَقَدِيدٌ، فَرَأَيْتُ النَّبِيِّ ﷺ يتتبع الدُّبَّاءَ مِنْ حَوَالَي القَصْعَةِ، قَالَ: فَلَمْ أَزَلْ أُحِبُّ الدُّبَّاءَ مِنْ يَوْمِئِذٍ .*
ایک درزی نے رسول الله ﷺ کو کھانے کی دعوت دی جو اس نے خود تیار کیا تھا، میں بھی رسول الله ﷺ کے ساتھ اس دعوت میں شریک ہو گیا۔ اس نے رسول الله ﷺ کے سامنے روٹی، کدو کا شوربا اور سوکھا گوشت رکھا۔ میں نے نبی ﷺ کو پیالے کے ادھر ادھر سے کدو کو ڈھونڈتے دیکھا، اس بناء پر میں اس دن سے کدو کو بہت پسند کرتا ہوں۔
[ صحیح البخاری 2092، صحیح مسلم 2041 ]
ـــــــــــــــــــــــــــ✨ـــــــــــــــــــــــــــ
❤️
👍
25