Mufti Waseem Madani
February 19, 2025 at 06:32 AM
🔹✨ *بدھ کے دن قبولیتِ دعا کا وقت*✨🔹
حضرت سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے مسجد فتح میں پیر ، منگل اور بدھ کے روز دعا فرمائی ، بدھ کے روز دو نمازوں یعنی ظہر و عصر کے درمیان حضور اکرم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی دعا قبول ہوئی . 💚
✨ پھر حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : مجھے جب بھی کوئی مشکل اور اہم کام پیش آیا ، تو میں نے دعا کرنے کے لئے اسی وقت کا انتخاب کیا . پھر میں نے اللہ تعالیٰ سے بدھ کے روز اسی وقت دو نمازوں کے درمیان جب بھی دعا کی ، تو میں نے قبولیت کے آثار ضرور دیکھے .
*نوٹ* : مختلف ائمہ و محدثین نے اسے نقل فرمایا ہے ، مکمّل بحث و تمحیص کے بعد نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ *اس روایت کی سند صحیح یا حسن ہے* .
(الادب المفرد ، حدیث نمبر : 704)
(مسند احمد ، حدیث نمبر : 14563)
❤️
💞
🤲
♥️
👍
💚
🤍
30