Mufti Waseem Madani
February 20, 2025 at 02:26 PM
*دولہا کے دیدار کی رات :*
حکیمُ الاُمّت مفتی احمد یار خان رحمۃُاللہِ علیہ لکھتے ہیں :
قبر میں میت کو حضور علیہ السّلام کا دیدار کراکر سوال ہوتا ہے کہ تُو اس شَمْسُ الضُّحیٰ بَدْرُ الدُّجیٰ صلَّی اللہ علیہ وسلَّم کو جو تیرے سامنے جلوہ گر ہیں ، کیا کہتا تھا؟
’’ہٰذَا‘‘ اشارہ قریب ہے ، معلوم ہوا کہ دِکھا کر قریب کرکے پھر پوچھتے ہیں۔
اسی لیے حضرات صوفیائے کرام اور عُشّاق موت کی تمنا کرتے ہیں اور قبر کی پہلی رات کو
دولہا کے دیدار کی رات
کہتے ہیں۔
اعلیٰ حضرت ( رحمۃُ اللہِ علیہ ) فرماتے ہیں :
جان تو جاتے ہی جائے گی قیامت یہ ہے
کہ یہاں مرنے پہ ٹھہرا ہے نظارہ تیرا
مولانا آسی ( رحمۃُ اللہِ علیہ ) فرماتے ہیں :
آج پُھولے نہ سمائیں گے کفن میں آسی
جس کے جَویاں تھے ہے اُس گل سے ملاقات کی رات
( جاء الحق ، ص121 )

❤️
♥️
🌹
💚
💝
😢
😭
🤲
🥲
33