🌎دلچسپ معلومات🌎
February 22, 2025 at 08:08 PM
یہ ہوتی ہے اصل کرکٹ، یہ ہوتی ہے انٹینٹ یہ ہوتا ہے ٹکر کا مقابلہ!
آسٹریلیا اور انگلینڈ بہت بڑی رقابت رکھتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے پاکستان اور بھارت، لیکن فرق یہ ہے کہ ان کی رقابت کرکٹ کی وجہ سے ہے آور واقعی مقابلہ ہے ۔اور ہماری اس وجہ سے کہ قائداعظم آور گاندھی الگ الگ کیوں ہوۓ ۔ قسم سے آسٹریلیا کی بیٹنگ دیکھ کر آنسو آ گئے کہ اگر یہ لاہور آ کر ایسی کرکٹ کھیل سکتے ہیں تو ہمارے والے کیوں نہیں؟۔352 کا تعاقب کرتے ہوئے ایک اوور میں بھی کرنٹ رن ریٹ نیچے نہیں آنے دیا!27 پر 2 وکٹیں گر گئیں، ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ آؤٹ ہو گئے اس ٹیم کے دو بڑےکھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے، پھر بھی انہیں پتہ تھا کہ اگر 352 بنانے ہیں تو صرف ایک ہی طریقہ ہے—ہر اوور میں اتنے ہی رنز کرنے ہیں جتنی ضرورت ہے، اور اس دوران اگر وکٹیں جاتی بھی ہیں تو کوئی بات نہیں، کیونکہ نمبر 5، 6، 7 پر بھی جو کھلاڑی ہے، وہ گھومنے پھرنے نہیں آے، وہ کھیلنے آئیں ہے!
لیکن ہم جب بکواس کرتے ہیں کہ پاکستانی پلیئرز انٹینٹ نہیں دکھاتے ،آج ٹیسٹ کھلاڑی لبوشین کا سٹرائیک ریٹ دیکھا تھا؟ ۔لیکِن ہمارے والوں نے 300 پلس کی چیس میں اینکر اننگز لازمی کھیلنی ہے،یار، آسٹریلیا والے پاگل نہیں ہیں، اسی طرح کھیلتے ہیں! ناصر حسین کمنٹری میں کہہ رہا تھا کہ "اگر انگلینڈ نے ٹریوس ہیڈ کو 10 اوورز کے اندر آؤٹ کر دیا تو انگلینڈ 10 اوورز میں جیت جائے گا،" لو جیت لیا! یہ آسٹریلیا ہے، یہ ہارتے نہیں کیوں کہ وہ ہار مانتے نہیں۔ہمارے 150 پر 4 آؤٹ ہو جاتے تو ہار مان لیتے پھر اپنی اننگز کھیلتے رہتے ۔
انگلِس کی شاندار سنچری!
یار، کوئی اسے سمجھائے کہ جب آپ 85 پر ہو تو پھر 3 چھکے مار کر سنچری نہیں کرنی ہوتی! پاگل ہے کیا؟ اُلٹے کون چھکے مارتا ہے جب آپ 90+ پر ہو؟ 10 سنگل لے لو، میچ آخری 5 اوورز میں جیت لیتے!۔لاہوریو! آج پتہ چلا ہوگا کہ اصل کرکٹ کیا ہوتی ہے؟۔میکسویل کو بھی کوئی سمجھائے کہ بھائی، جب آخری وکٹ ہو تو مارک وُڈ کو چھکے نہیں لگاتے! بھائی، وہ 155 کی اسپیڈ پر بال کر رہا تھا
اِس میچ سے جو میں نے نتیجہ نکالا کہ ان کھلاڑیوں کے لئے 7 رنز پر اوور کرنا نارمل ہے ۔انکو اتنے رنز کرنے کے لئے کوئی رسک لینے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ہمارے والے سات رنز پر اوور کرنے کے لئے لاکھوں کروڑوں کا رسک لیتے ہیں کیوںکہ ان کو چاروں طرف کھیلنا نہیں آتا آرام سکون سے باؤنڈری نہیں لگا سکتے۔الیکس کیری نے صرف 32 رنز باؤنڈریز سے بنائے پھر بھی اپنی پوری اننگز میں 100 سے کم سٹرائیک ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکھا خدا کا خوف کرو
شکریہ آسٹریلیا اور انگلینڈ، اتنا مزے کا میچ دکھانے کے لیے! ویل ڈن، آسٹریلیا! #
#ausvseng #championstrophy2025 #pakistancricket #joshinglis #alexcarey #australia #pakistanzindabad

❤️
👍
11