محبین دار العلوم دیوبند
February 19, 2025 at 05:16 AM
آج اور کل کی یہ عجیب اتفاقی فوٹوز ہیں ایک طرف ایک پارٹی (BJP) کے بڑے نیتا وزیراعظم نریندر مودی جی عربی زبان والے مسلمان شخص کو بھائی بول کر گلے سے چپکتے ہیں تو دوسری طرف انہی کی پارٹی (BJP) سے ہندوستان کے سب سے بڑا صوبہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی ودھان سبھا میں اردو عربی فارسی پڑھنے والے (مسلمانوں) اور اس کی حمایت کرنے والوں کو تنقید اور تضحیک و تحقیر کا نشانہ بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ کیا ہم اپنے بچوں کو اردو پڑھا کر مولوی اور کٹھ ملّا بنائیں گے ؟ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ جی ابھی کنوارے ہیں تو بچے پڑھانے والا جملہ چہ معنی دارد اردو کو ہم اک روز مٹا دینگے جہاں سے یہ بات بھی کمبخت نے اردو میں کہی ہے بہرحال اب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی سے اب کون پوچھے گا کہ کیا پنڈت دیا شنکر، راجندر سنگھ بیدی، پریم چند، رگھو پتی سہائے (فراق گورکھپوری) رتن ناتھ سرشار، پرتاب سنگھ بیتاب، پنڈت برج نارائن چکبست، پنڈت ہری داس ایسے سیکڑوں نام ہیں جنہوں نے اردو کو سیکھا اور پڑھا لکھا یہی نہیں بلکہ اردو زبان کی ترقی و ترویج بیش قیمتی خدمات بھی انجام دی تو کیا یہ سب کے سب کٹھ مُلّا اور مولوی تھے ۔ خیر اگر صاحب کا ذہن مندر مسجد ہندو مسلم اور ہندی اردو زبان کی عصبیت سے کبھی خالی ہو تو تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ معلوم ہو جائے کہ اردو صرف مسلمانوں کی زبان نہیں بلکہ ہندوستانیوں کی زبان ہے اصل میں ہندوستان میں مسلموں کے نام اور ان کی زبان سے کچھ نا اہل سیاستدانوں کی سیاست چلتی ہے اگر وہ ہمارا نام نہ لیں تو ان کی سیاسی تجارت کسی کام کی نہ ہوگی۔ ہند کی آبان بان ہے اردو رونق کل جہاں ہے اردو کیا کہا! اردو غیر ملکی ہے؟ تیری ماں کی زبان ہے اردو محی الدّین آزاد
Image from محبین دار العلوم دیوبند: آج اور کل کی یہ عجیب اتفاقی فوٹوز ہیں ایک طرف ایک پارٹی (BJP) کے بڑے ن...
👍 😂 6

Comments