Sarfraz Bugti
February 26, 2025 at 12:06 PM
ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا کوئٹہ، 26 فروری *وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن ونگ کا جائزہ اجلاس* ڈائریکٹر جنرل ایوی ایشن ونگ بلوچستان کیپٹن علی آزاد کی اجلاس کو بریفنگ بلوچستان ایوی ایشن ونگ کی تنظیم نو اور فعالیت کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی بلوچستان ایوی ایشن ونگ کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے جامع روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت ایوی ایشن ونگ کو وی آئی پی موومنٹ کے ساتھ ہنگامی صورتحال ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کی وسعت کے لئے زیر استعمال لانے کا فیصلہ بلوچستان میں جدید ایوی ایشن سہولیات کو عوامی فلاح کے لیے بروئے کار لایا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بلوچستان حکومت ایوی ایشن ونگ کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان ینگ پائلٹس ٹریننگ پروگرام بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بلوچستان میں پائلٹس کی تربیت کے لیے ایک منظم طریقہ کار اپنایا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان ایوی ایشن ونگ کے تحت نوجوان پائلٹس کو پیشہ ورانہ تربیت دے کر ملازمت کے مواقع پیدا کیے جائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی ہوا بازی کی مہارت حاصل کرنے کے مواقع فراہم کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایوی ایشن ونگ کو نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک ماڈل ایوی ایشن ونگ کے طور پر تیار کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان ہوا بازی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے بلوچستان ایوی ایشن ونگ کلیدی کردار ادا کرے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان ایوی ایشن ونگ کو جدید خطوط پر استوار کرکے ہنگامی صورتحال، ریسکیو سروسز اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں بھی بھرپور کردار دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادرخان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون ، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون و دیگر متعلقہ حکام کی شرکت
❤️ 2

Comments