تحریری کلام (Lyrics)
February 19, 2025 at 10:29 PM
مدینے کے زائر سلام ان سے کہنا
تڑپتے ہیں تیرے غلام ان سے کہنا
ہو جب سامنے سبز گنبد تمہارے
نگاهِ عقیدت سے دامن پسارے
ہے حاضر تمہارا غلام ان سے کہنا
مدینے کے زائر سلام ان سے کہنا
بڑی چاہتوں سے ہے اس در کو پایا
پڑا ہی رہوں در نہ چهوٹے تمہارا
نہ جاوں گا اب تشنہ کام ان سے کہنا
مدینے کے زائر سلام ان سے کہنا
پهریں کب تلک دربدر بےٹهکانے
کسے جائیں ہم اپنے دل کی سنانے
تم ہی تو بناتے ہو کام ان سے کہنا
مدینے کے زائر سلام ان سے کہنا
اسی آرزو میں گزرتے رہے دن
کہ پہنچیں دریار نبیﷺ ہم بهی لیکن
نہیں ہے کوئی انتظام ان سے کہنا
مدینے کے زائر سلام ان سے کہنا
گما اس طرح شاہاﷺ اپنی ولا میں
خمار محبت ہو ہر اس ادا میں
یونہی ہو بسر صبح و شام ان سے کہنا
مدینے کے زائر سلام ان سے کہنا
شریعت پہ اٹهے میرا جو قدم ہو
وظیفہ تیرے نام کا دم بدم ہو
یہ ہو عمر یونہی تمام ان سے کہنا
مدینے کے زائر سلام ان سے کہنا
دکها دو انس کو وه دلکش نظارے
ترستے ہیں جن کو مسلمان سارے
یہ باتیں بصد احترام ان سے کہنا
مدینے کے زائر سلام ان سے کہنا
❤️
❤🩹
😢
😭
12