Sisters in Arms
February 18, 2025 at 08:46 AM
آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے تحت مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری کا دورہ کیا۔ اس دوران طلبہ کو مختلف اقسام کے ہتھیاروں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اور شوٹنگ رینجز پر عملی تربیت دی گئی، جس میں رائفل شوٹنگ، پسٹل فائرنگ اور آرچری شامل تھی۔
طلبہ نے اس منفرد تجربے پر خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کیا اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں اس سنہری موقع سے مستفید ہونے کا موقع ملا۔ اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ساتھ وقت گزارنا اور دفاعی مہارتوں سے آگاہی حاصل کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
اس سرگرمی کا مقصد نوجوانوں میں ملکی دفاع سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور انہیں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے روشناس کروانا تھا۔ طلبہ نے اس دورے کو ایک ناقابلِ فراموش تجربہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
❤️
👍
♥️
🏳️🌈
14