
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
February 17, 2025 at 09:16 AM
*الاقصٰی میڈیا جموں کشمیر*
*Al-Aqsa Media Jammu Kashmir*
🍁🍁🍁
*اسلام آباد : ”افضل گورو شہید“ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد*
*اسلام آباد : 17 فروری 2025ء*
سرزمین جموں کشمیر کے نامور سپوت محمد افضل گورو شہید کی یاد میں اسلام آباد میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ بھارت نے محمد افضل گورو کو ایک جھوٹے مقدمے میں 9 فروری 2013ء کو نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دیکر ان کی میت اہلخانہ کے حوالے کرنے کے بجائے جیل کے ہی احاطے میں دفن کر دی تھی۔
کشمیر میڈیا سروس افضل گورو کے یوم شہادت پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد پاسبانِ جموں کشمیر نے کیا تھا۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈیموکریٹک فریڈم فرنٹ کے نائب چیئرمین عبدالمجید میر تھے جبکہ پیرپنجال فریڈم موومنٹ کے نائب چیئرمین قاضی عمران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ٹورمامنٹ میں راولپنڈی ، اسلام آباد میں مقیم کشمیری نوجوانوں نے ٹیم اے چنار اور ٹیم بی چناب کے نام سے حصہ لیا۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر شہید محمد افصل گورو اور دیگر تمام شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی اور مقبوضہ جموں کشمیر کی بھارتی تسلط سے جلد آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور شائقین نے ”پاکستان زندہ باد ، زندہ ہیں زندہ ہیں افضل گورو زندہ ہیں ، کشمیر بنے گا پاکستان ، ہم لے کے رہیں گے آزادی“ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔پاسبان جموں کشمیر کے نائب چیئرمین عبدالرشید بٹ نے ٹونامنٹ میں آمد پر مہمانِ خصوصی اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔
🥀🥀🥀
♻️ *Whatsapp channel :*
https://whatsapp.com/channel/0029Vax4Koj8vd1Htp3mxU3n
🌐 *Telegram channel :*
https://t.me/AlAqsaMediaOficialll
💠 *Signal Channel :*
https://signal.group/#cjqkiopm03c26ywsolg6rgcg_q1qfbof4h9rzfpj9r7qjaurehcmj9w3wpw78ys9-HjPnNxu