Al Aqsa Media Jammu Kashmir WhatsApp Channel

Al Aqsa Media Jammu Kashmir

100 subscribers

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Al Aqsa Media Jammu Kashmir
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
6/21/2025, 11:35:46 AM

*الاقصٰی میڈیا جموں کشمیر* *Al-Aqsa Media Jammu Kashmir* 🍁🍁🍁 *بانڈی پورہ : قابض بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا* *سری نگر : 21 جون 2025ء* بھارت کے غیر قانونی زیرِقبضہ جموں کشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع بانڈی پورہ میں ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو ضلع بانڈی پورہ کے علاقے کٹسن بنلی پورہ میں ایک ناکے پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شخص کی شناخت 48 سالہ بشیر احمد کے طور پر ہوئی ہے ۔ بشیر احمد بانڈی پورہ کے علاقے حلمت پورہ آلوسہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ بھارتی پولیس نے انکی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے انہیں ایک عسکری تنظیم کا کارندہ قرار دیا ہے اور انکے قبضے سے گولہ بارود برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ 🥀🥀🥀 ♻️ *Whatsapp channel :* https://whatsapp.com/channel/0029Vax6yTs4Y9lnLhAd6v2l 🌐 *Telegram channel :* https://t.me/AlAqsaMediaOficialll 💠 *Signal Channel :* https://signal.group/#CjQKIOpM03C26yWSolG6rGCG_q1qfbof4h9RzfPj9r7qjAUrEhCMJ9w3wpw78YS9-HjPnNxu

Al Aqsa Media Jammu Kashmir
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
6/21/2025, 5:45:10 AM
Post image
Image
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
6/21/2025, 4:14:45 PM
Post image
Image
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
6/21/2025, 11:35:51 AM
Post image
Image
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
6/21/2025, 4:24:23 AM
Post image
Image
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
6/21/2025, 4:14:40 PM

*الاقصٰی میڈیا جموں کشمیر* *Al-Aqsa Media Jammu Kashmir* 🍁🍁🍁 *تہاڑ جیل میں شبیر احمد شاہ کی علالت ہم سب کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے* *اسلام آباد : 21 جون 2025ء* کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں کشمیر شاخ کے سینئر رہنما اور پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی علالت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے ایک بیان میں کہاکہ جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ کا نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں علیل ہونا ہم سب کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ڈاکٹروں نے ان کی سرجری کا مشورہ دیا ہے تو ہسپتال میں ان کی سرجری کے دوران اہل خانہ کی موجودگی ایک جائز مطالبہ ہے جسے بغیر کسی اعتراض کے پورا کیا جانا چاہیے۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے شبیر احمد شاہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اُنہوں نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تہاڑ جیل یا بھارت کی دیگر جیلوں میں کئی دہائیوں سے نظربند کشمیری سیاسی رہنماؤں کو طبی سہولیات فراہم کریں۔ 🥀🥀🥀 ♻️ *Whatsapp channel :* https://whatsapp.com/channel/0029Vax6yTs4Y9lnLhAd6v2l 🌐 *Telegram channel :* https://t.me/AlAqsaMediaOficialll 💠 *Signal Channel :* https://signal.group/#CjQKIOpM03C26yWSolG6rGCG_q1qfbof4h9RzfPj9r7qjAUrEhCMJ9w3wpw78YS9-HjPnNxu

Al Aqsa Media Jammu Kashmir
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
6/22/2025, 6:38:18 AM
Post image
Image
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
6/22/2025, 6:38:17 AM

*الاقصٰی میڈیا جموں کشمیر* *Al-Aqsa Media Jammu Kashmir* 🍁🍁🍁 *سری نگر میں یوم یوگا کی تقریب کا انعقاد بی جے پی کا ایک سیاسی ڈرامہ ہے ، مبصرین* *سرینگر : 22 جون 2025ء* غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیر میں مبصرین اور سیاسی کارکنوں نے بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کیطرف سے سرینگر میں یوگا ڈے کی تقریب کے انعقاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک سیاسی ڈرامہ قرار دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ناقدین نے بھاری فوجی موجودگی میں منعقدہ تقریب میں سرکاری ملازمین اور سکول کے بچوں کو زبردستی شریک کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سرینگر کے تجارتی مرکز اور ایک علامتی اور تاریخی عوامی چوک لال چوک تک رسائی کو سرکاری جشن کی سہولت کے لیے مسدود کر دیا گیا جس سے عوامی غم و غصے میں مزید اِضافہ ہوا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ تقریب صحت اور تندرستی کے حوالے سے ایک غیر جانبدارانہ تقریب کے بجائے حالات کو معمول کے مطابق ظاہر کرنے کے لیے ترتیب دی گئی تھی۔مبصرین نے تقریب کو مسلم اکثریتی علاقے پر ثقافتی تسلط کے لیے بی جے پی کی ایک وسیع مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ہندوتوا پر مبنی بیانیے کو آگے بڑھا رہی ہے جس کا مقصد مقبوضہ جموں کشمیر کی منفرد اسلامی شناخت کو مٹانا ہے۔مقامی لوگوں نے یوگا ڈے کی تقریب کو اختلاف رائے اور مزاحمت کو دبانے اور مقبوضہ علاقے کو ثقافتی طور پر ضم کرنے کی بی جے پی کی حکمتِ عملی کا تسلسل قرار دیا۔ اُنہوں نے خبردار کیا کہ بھارتی فوجیوں کی نگرانی میں کئے جانے والے اس طرح کے علامتی اقدامات سے کشمیری عوام میں احساس محرومی اور عدم اعتماد مزید بڑھ جائے گا۔اگرچہ بین الاقوامی یوگا ڈے کو جسمانی اور ذہنی تندرستی کے فروغ کے لئے ایک غیر سیاسی تقریب کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے ، تاہم مقبوضہ جموں کشمیر میں ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تقریبات کے زبردستی انعقاد کا مقصد مسلم اکثریتی جموں کشمیر میں ہندو ثقافت اور نظریے کو فروغ دینا ہے ۔ 🥀🥀🥀 ♻️ *Whatsapp channel :* https://whatsapp.com/channel/0029Vax6yTs4Y9lnLhAd6v2l 🌐 *Telegram channel :* https://t.me/AlAqsaMediaOficialll 💠 *Signal Channel :* https://signal.group/#CjQKIOpM03C26yWSolG6rGCG_q1qfbof4h9RzfPj9r7qjAUrEhCMJ9w3wpw78YS9-HjPnNxu

Al Aqsa Media Jammu Kashmir
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
6/21/2025, 5:44:59 AM

*الاقصٰی میڈیا جموں کشمیر* *Al-Aqsa Media Jammu Kashmir* 🍁🍁🍁 *کپواڑہ میں 127 سرکاری اسکول بجلی کی سہولت سے محروم* *سری نگر : 21 جون 2025ء* غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں 127 سرکاری اسکول بجلی کی بنیادی سہولت سے مسلسل محروم ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرکاری اعداد و شمارمیں مقبوضہ کشمیر میں تعلیمی نظام کی مخدوش حالت پیش کی گئی ہے ۔مقبوضہ علاقے کے سینکڑوں اسکول پینے کے صاف پانی ، بجلی اور لائبری کی بنیادی سہولتوں سے مسلسل محروم ہیں ۔صرف ضلع کپواڑہ میں 127 سرکاری اسکول بجلی کی سہولت سے محروم ہیں اور طلباء شدید گرمی میں بغیر پنکھے اورلائٹ کے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔ کپواڑہ ہی کے 142 اسکولوں میں پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے جبکہ ایک ہزار 226 اسکولوں میں لائبری کی سہولت موجود نہیں ہے ۔ مقامی لوگوں اور ماہرینِ تعلیم نے مقبوضہ علاقے میں اسکولوں کی حالتِ زار سے متعلق قابض انتظامیہ کی طرف سے پیش کئے اعدادوشمار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو پسماندہ رکھنے کیلئے جموں کشمیر میں تعلیمی نظام کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے ۔ 🥀🥀🥀 ♻️ *Whatsapp channel :* https://whatsapp.com/channel/0029Vax6yTs4Y9lnLhAd6v2l 🌐 *Telegram channel :* https://t.me/AlAqsaMediaOficialll 💠 *Signal Channel :* https://signal.group/#CjQKIOpM03C26yWSolG6rGCG_q1qfbof4h9RzfPj9r7qjAUrEhCMJ9w3wpw78YS9-HjPnNxu

Al Aqsa Media Jammu Kashmir
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
6/21/2025, 4:24:18 AM

*الاقصٰی میڈیا جموں کشمیر* *Al-Aqsa Media Jammu Kashmir* 🍁🍁🍁 *بھارتی حکومت بیمار شبیر شاہ کے ساتھ ہمدردانہ سلوک کرے ، محبوبہ مفتی* *سرینگر : 21 جون 2025ء* غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرِقبضہ جموں کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ غیرقانونی طورپر نظربند علیل حریت رہنماء شبیر احمد شاہ کے ہمدردانہ سلوک کرے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک پر ایک پوسٹ میں شبیر شاہ کی گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور اُنہیں علاج معالجے کی مناسب سہولت کی فراہمی پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہاکہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں شبیر شاہ کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ شبیر شاہ طویل عرصے سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید اور پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہیں اور انہیں فوری سرجری کی ضرورت ہے۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارتی عدالتوں نے علاج معالجے کے دوران شبیر شاہ کے اہلخانہ کو ان کے ساتھ رہنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے بھارتی سیکرٹری داخلہ سے اس معاملے پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غور کرنے کی اپیل کی۔ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر شاہ ایک جھوٹے مقدمے میں 2017ء سے مسلسل قید ہیں ۔ مودی حکومت نے انکی جماعت ڈی ایف پی پر بھی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ 🥀🥀🥀 ♻️ *Whatsapp channel :* https://whatsapp.com/channel/0029Vax6yTs4Y9lnLhAd6v2l 🌐 *Telegram channel :* https://t.me/AlAqsaMediaOficialll 💠 *Signal Channel :* https://signal.group/#CjQKIOpM03C26yWSolG6rGCG_q1qfbof4h9RzfPj9r7qjAUrEhCMJ9w3wpw78YS9-HjPnNxu

Link copied to clipboard!