Al Aqsa Media Jammu Kashmir
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
February 20, 2025 at 02:55 PM
*الاقصٰی میڈیا جموں کشمیر* *Al-Aqsa Media Jammu Kashmir* 🍁🍁🍁 *معروف آزادی پسند کشمیری کارکن شہید امتیاز عالم کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراجِ عقیدت* *راولپنڈی : 20 فروری 2025ء* معروف آزادی پسند کشمیری کارکن شہید امتیاز عالم کو ان کے یوم شہادت کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے راولپنڈی میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ماہنامہ کشمیر الیوم اور کشمیر اوئیرنس فورم کے زیرِاہتمام سیمینار کی صدارت کشمیر الیوم کے چیف ایڈیٹر شیخ محمد امین نے کی جبکہ شہید امتیاز عالم کے برادر اصغر فاروق احمد پیر اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے ۔سیمینار میں صحافیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سمینار کے مقررین نے شہید امتیاز عالم کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی زندگی کے تمام پہلوئوں کو اُجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید امتیاز عالم ایک بے مثال کردار کے مالک تھے اور انہوں نے اپنی پوری زندگی تحریکِ آزادیِ کشمیر کیلئے وقف کررکھی تھی ۔ اُنہوں نے اسی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کیا ۔انہوں نے کہاکہ شہید امتیاز عالم کی زندگی آئندہ نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ مقررین نے کہا کہ جموں کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے امتیاز عالم کے والد اور ایک بھائی نے بھی اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔انہوں نے 05 فروری کو پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے شہید امتیاز عالم کے قاتلوں کو سنائی جانے والی سزا کے فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا ۔ امتیاز عالم کو 20 فروری 2023ء کو اسلام آباد میں نمازِ مغرب کے بعد مسجد سے باہرنکلتے ہوئے گولی مار کر شہید کردیا گیا تھا۔سمینار کے اختتام پر شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔ 🥀🥀🥀 ♻️ *Whatsapp channel :* https://whatsapp.com/channel/0029Vax4Koj8vd1Htp3mxU3n 🌐 *Telegram channel :* https://t.me/AlAqsaMediaOficialll 💠 *Signal Channel :* https://signal.group/#cjqkiopm03c26ywsolg6rgcg_q1qfbof4h9rzfpj9r7qjaurehcmj9w3wpw78ys9-HjPnNxu

Comments