
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
February 26, 2025 at 03:51 PM
*الاقصٰی میڈیا جموں کشمیر*
*Al-Aqsa Media Jammu Kashmir*
🍁🍁🍁
*مظفرآباد : تصویری نمائش میں بھارتی جنگی جرائم کو بے نقاب کیا گیا*
*مظفر آباد : 26 فروری 2025ء*
آزاد جموں کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں "آل آئیز آن کشمیر" کے عنوان سے ایک نمائش کا اہتمام کیاگیا جس کا مقصد بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرِقبضہ جموں کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کو بے نقاب کرنا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نمائش کا اہتمام سنٹرل پریس کلب کے باہر پاسبانِ حریت جموں کشمیر نے کیا تھا ۔نمائش میں 50 سے زائد تصاویر رکھی گئی تھیں جن میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و تشدد ، قتل عام ، جبری گمشدگیوں اور شہری آزادیوں پر پابندیوں کی عکاسی کی گئی تھی ۔نمائش میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اُنہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث بھارتی قابض فوج کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلائے۔نمائش میں آزاد جموں کشمیر کے قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر ، سابقہ چیف جسٹس ابراہیم ضیاء ، پاسبانِ حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی کے علاوہ مشتاق الاسلام ، عثمان علی ہاشم ، شوکت جاوید میر ، سنٹرل بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری توفیق ایڈووکیٹ ، آسیہ رفیق ایڈووکیٹ ، محمد نقوی ایڈووکیٹ ، محمد رفیق ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ نمائش میں رکھی گئی تصاویر میں 5 اگست 2019ء سے پہلے اور بعد کی سنگین صورتحال کی بھی عکاسی کی گئی ہے ، جب بھارت نے یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر دیا تھا۔ تصاویر میں مقبوضہ کشمیر میں دریافت ہونیوالی ہزاروں اجتماعی قبروں ، امرناتھ یاترا کی وجہ سے ہونیوالی ماحولیاتی تباہی اور کشمیری شہریوں کو زبردستی بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے مجبور کئے جانے کے مناظر بھی شامل ہیں ۔اس موقع پر آزاد جموں کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے۔ اُنہوں نے کہا کہ کالے قوانین اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔ اُنہوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کریں۔پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کو جدید دور کے بدترین جنگی جرائم قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اس نمائش میں دورانِ حراست لاپتہ اور بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیریوں کی حالتِ زار کو بھی اُجاگر کیا گیا ہے۔
🥀🥀🥀
♻️ *Whatsapp channel :*
https://whatsapp.com/channel/0029Vax6yTs4Y9lnLhAd6v2l
🌐 *Telegram channel :*
https://t.me/AlAqsaMediaOficialll
💠 *Signal Channel :*
https://signal.group/#cjqkiopm03c26ywsolg6rgcg_q1qfbof4h9rzfpj9r7qjaurehcmj9w3wpw78ys9-HjPnNxu