Al Aqsa Media Jammu Kashmir
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
February 28, 2025 at 10:02 AM
*الاقصٰی میڈیا جموں کشمیر* *Al-Aqsa Media Jammu Kashmir* 🍁🍁🍁 *جموں کشمیر لبریشن الائنس کا میرواعظ عمر فاروق کے سسر ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی کی وفات پر اظہارِ تعزیت* *جامع مسجد سری نگر میں مرحوم کی نماز جنازہ پر ہندوستانی پابندی کی شدید مذمت* جموں کشمیر لبریشن الائنس کے ترجمان سجاد میر نے میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق کے سسر ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ سجاد میر نے قابض ہندوستانی انتظامیہ کی طرف سے جامع مسجد سرینگر میں مرحوم کی نمازِ جنازہ پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "مداخلت فی الدین" سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے اہلیانِ جموں کشمیر پر جاری ہندوستانی فوجی ظلم و بربریت اب انتہا کو پہنچ چکا ہے ۔ پہلے حریت پسند نوجوانوں کے جنازوں پر پابندی لگائی گئی اور اب عام شہری بھی ہندوتوا مودی سرکار کے اسلام دشمن اقدامات کا نشانہ بن رہے ہیں ۔ کشمیر میں ظالم و غاصب ہندوستانی استعمار کے بڑھتے ہوئے مسلم کش اقدامات کو روکنے کیلئے تمام فرزندانِ کشمیر کو اجتماعی طور پر عوامی جدوجہد کرنا ہو گی۔ کشمیری عوام کی صبرآزما لہو رنگ جدوجہد سے جنت نظیر وادی کشمیر سے ہندوستانی قابض افواج کا مکمل انخلاء ممکن ہے ۔ آخر میں سجاد میر نے میرواعظ عمر فاروق اور انکے خاندان سے خصوصی اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی خصوصی دعا کی ۔ 🥀🥀🥀 ♻️ *Whatsapp channel :* https://whatsapp.com/channel/0029Vax6yTs4Y9lnLhAd6v2l 🌐 *Telegram channel :* https://t.me/AlAqsaMediaOficialll 💠 *Signal Channel :* https://signal.group/#cjqkiopm03c26ywsolg6rgcg_q1qfbof4h9rzfpj9r7qjaurehcmj9w3wpw78ys9-HjPnNxu

Comments