Al Aqsa Media Jammu Kashmir
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
February 28, 2025 at 11:19 AM
*الاقصٰی میڈیا جموں کشمیر* *Al-Aqsa Media Jammu Kashmir* 🍁🍁🍁 *رام بن : قابض بی جے پی حکومت نے مزید پانچ کشمیریوں کی جائیداد ضبط کر لیں* *سرینگر : 28 فروری 2025ء* کشمیریوں کی املاک ضبط کرنی کی اپنی کشمیر مخالف استعماری پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے ، بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرِقیادت بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع رام بن میں مزید پانچ کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع رام بن کے علاقے گول میں سراج الدین ، محمد اشرف ، ریاض احمد ، مشتاق احمد اور فاروق احمد کی جائیدادوں کو ضبط کیاہے۔سب ڈویژنل پولیس آفیسر ، گول کی طرف سے جاری حکمنامے میں ان کشمیریوں کی جائیدادوں کی خرید و فروخت یا لیز پر دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔یہ اقدام کشمیریوں کی معیشت اور اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جاری جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کی بھارتی حکومت کی مذموم مہم کا حصہ ہے ۔اگست 2019ء میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے بھارتی قابض انتظامیہ نے مختلف حیلے بہانوں سے سینکڑوں کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ یہ مہم بڑے پیمانے پر کشمیریوں کو معاشی طور پر کمزور اور غیر کشمیریوں کو ان کی سرزمین پر آباد کرکے مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑ نے کی ایک کوشش بھی ہے۔ 🥀🥀🥀 ♻️ *Whatsapp channel :* https://whatsapp.com/channel/0029Vax6yTs4Y9lnLhAd6v2l 🌐 *Telegram channel :* https://t.me/AlAqsaMediaOficialll 💠 *Signal Channel :* https://signal.group/#cjqkiopm03c26ywsolg6rgcg_q1qfbof4h9rzfpj9r7qjaurehcmj9w3wpw78ys9-HjPnNxu

Comments