
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
February 28, 2025 at 06:10 PM
*الاقصٰی میڈیا جموں کشمیر*
*Al-Aqsa Media Jammu Kashmir*
🍁🍁🍁
*میرواعظ عمر فاروق کی امت مسلمہ کو ماہ رمضان کی مبارک*
*بھارت کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے : ترجمان لبریشن الائنس*
*سری نگر : 28 فروری 2028ء*
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور متحدہ مجلس علماءکے صدر میرواعظ عمر فاروق نے کشمیری مسلمانوں سمیت پوری امتِ مسلمہ کو ماہِ رمضان کی دلی مبارکباد دی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ رمضان ایک مقدس مہینہ ہے جس میں روزہ ، نماز ، تدبر و تفکر اور قرآن کریم کی تلاوت اور دینی تعلیمات سے وابستگی کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کا موقع ملتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میرواعظ نے اس مبارک مہینے کی روحانی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مسلمانوں کو صبر ، عاجزی اور سخاوت اختیار کرنے کی تلقین کی۔ اُنہوں نے عبادات میں تیزی لانے ، قرآن کریم سے مضبوط تعلق اور ضرورت مندوں کے ساتھ ہمدردی اور خیرات کے عمل کو فروغ دینے پر زور دیا۔انہوں نے دعا کی کہ یہ رمضان تمام مسلمانوں کے لیے امن ، خوشی اور روحانی ترقی کا باعث بنے۔
دریں اثناء انجمنِ اوقاف جامع مسجد سری نگر نے اس امید کا اظہار کیا کہ بھارتی انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران میرواعظ کی دینی ، دعوتی ، تبلیغی اور اصلاحی سرگرمیوں پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد کرنے سے گریز کریں گے تاکہ عقیدت مند بڑی تعداد میں ان کے مواعظ حسنہ سے مستفید ہو سکیں گے۔
اُدھر جموں کشمیر لبریشن الائنس نے پوری مسلم اُمہ کو رمضانُ المبارک کی آمد پر دلی مبارک دی ہے۔ تنظیم کے ترجمان سجاد میر نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ہندوتوا شیطانی قوتیں مقبوضہ جموں کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کی مسلسل نسل کشی کر رہی ہیں ، بھارت کشمیر پر اپنے جابرانہ تسلط کو مضبوط کرنے کیلئے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ کشمیری بھارت کے تمام تر جبر کے باوجود حق پر مبنی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سجاد میر نے کشمیری عوام سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کہ وہ رمضان المبارک میں اپنے گردونواح میں موجود مستحق افراد ، یتیموں ، بیواﺅں ، مساکین بالخصوص شہداء کرام کے ورثاء اور سیاسی قیدیوں کے اہلخانہ کا خصوصی خیال رکھیں۔
🥀🥀🥀
♻️ *Whatsapp channel :*
https://whatsapp.com/channel/0029Vax6yTs4Y9lnLhAd6v2l
🌐 *Telegram channel :*
https://t.me/AlAqsaMediaOficialll
💠 *Signal Channel :*
https://signal.group/#cjqkiopm03c26ywsolg6rgcg_q1qfbof4h9rzfpj9r7qjaurehcmj9w3wpw78ys9-HjPnNxu