"Bazm-e-Ishq Ahlbayt"
February 3, 2025 at 04:28 AM
سیدہ کی جو دعا ہے سر سے لیکر پاؤں تک
غازی سارا مرتضیٰ ہے سر سے لیکر پاؤں تک
ہے لقب بابُ الحوائج حضرتِ عباس کا
جو سراپا ء عطا ہے سر سے لیکر پاؤں تک
دیکھ کر شبیر و ذینب کہتے ہیں عباس سے
تُو ہمارا دلربا ہے سر سے لیکر پاؤں تک
تجھ پہ نازاں مصطفی ہیں تجھ پہ نازاں ہیں علی
تُو کرم کی انتہا ہے سر سے لیکر پاؤں تک
تیری رہ تکتی ہے ذینب اۓ بنی ہاشم کے چاند
تُو حسن کا لاڈلا ہے سر سے لیکر پاؤں تک
ہُو بہو حیدر ہے تُو، تجھ سا بھلا کس کو کہوں
کون تجھ سا باوفا ہے سر سے لیکر پاؤں تک
نورِ عینِ مرتضیٰ تیری شجاعت کی ادا
ہر فرشتہ دیکھتا ہے سر سے لیکر پاؤں تک
مشک تھامے جب چلا تُو چال تیری دیکھ کر
ہر یزیدی کانپتا ہے سر سے لیکر پاؤں تک
یہ زمین و آسماں، کہتی ہے ساری کائنات
تُو وفا کا ناخدا ہے سر سے لیکر پاؤں تک
روز آتا ہے تری چوکھٹ پہ غازی ماہتاب
تیری تربت چومتا ہے سر سے لیکر پاؤں تک
اتنا طوفاں سے کہا تھا میں ہوں غازی کا غلام
تب سے چپ سادھے کھڑا ہے سر سے لیکر پاؤں تک
میں ترنم سے پکاروں نام جب عباس کا
ہر حسینی جھُومتا ہے سر سے لیکر پاؤں تک
ہیبت و جرات، شجاعت شیرِ یزداں کی طرح
آپ کی ہر ہر ادا ہے سر سے لیکر پاؤں تک
میں، مری اولاد، میرے بھائی، میرے والدین
آپ پر سب کچھ فدا ہے سر سے لیکر پاؤں تک
نازشِ زہرا و حیدر، دلبرِ اُم البنین
آپ کا حسنی گدا ہے سر سے لیکر پاؤں تک
❤️
2