
"Bazm-e-Ishq Ahlbayt"
256 subscribers
About "Bazm-e-Ishq Ahlbayt"
*بزم عشق اہل بیت علیہم السلام واٹس ایپ چینل میں تمام آنے والے معزز احباب کو* *خوش آمدید!* بزم عشق اہل بیت علیہم السّلام ایک جامع پلیٹ فارم ہے جہاں ہم اہل بیتؑ اطہار اور صحابہ کرامؓ کی محبت کو فروغ دیتے ہیں ہمارا مقصد آپ کو پیش کرنا ہے 1. *اہل بیتؑ کا عشق*: اہل بیتؑ کی زندگیوں، ان کے پیغام، اور ان کی تعلیمات کی گہرائی میں جانا۔ 2. *صحابہ کرامؓ کا عشق*: صحابہ کرامؓ کی عظمت اور ان کی خدمات پر مبنی مواد، جو اسلامی تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔ 3. *اسلامی مواد*: قرآن، حدیث، اور فقہ پر مستند معلومات، جو آپ کی رہنمائی کرتی ہیں۔ 4. *علمائے حق*: معتبر علمائے دین کی ویڈیوز اور تحریریں، جو مختلف اسلامی موضوعات پر بصیرت فراہم کرتی ہیں۔ *ہمارے ساتھ شامل ہوں اور عشقِ اہل بیتؑ و عشقِ صحابہ کرامؓ کی روشنی میں اپنی زندگی کو سنواریں!* *بہت شکریہ*
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

┄┅════❁﷽❁════┅┄ *اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه* 💜 * بزمِ عشقِ اہلبیت علیہم السلام* 💙 *30 جیٹھ 2082 ب*💙 *16 ذی الحج 1446ھ* 💜 *13 جون 2025ء*💜 *جمعۃالمبارک Friday*💜 *💝 *جمعۃالمبارک* 💝 *فرمانِ مصطفٰی ﷺ!* *جو شخص عدم توجہ کی بنا پر* *تین جمعۃالمبارک چھوڑے تو* *اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے ۔* *رواہ ابوداؤد ۔* *(مشکوٰۃ المصابیح #1371)*

نہ دستار، نہ مصلّی، نہ درسگاہ کی سند... بس ایک دیوانہ، ایک مجذوب، جو دلوں پہ راج کر گیا۔ کل وہ رُوح رخصت ہو گئی جو نہ فلسفے میں آئی، نہ عقل کی گرفت میں سمائی۔ سائیں لیاقت حسینؒ… ظاہری آنکھوں نے اُسے مجنون کہا، شعور والوں نے اسے پاگل جانا، علم والوں نے چپ سی لبوں پر طاری کی، لیکن دل والے جانتے تھے، یہ بندہ کسی اور مٹی کا بنا تھا۔ وہ جو ہر ہنگامے میں خاموش تھا، وہ جو بھیڑ میں تنہا تھا، وہ جو خلق میں تھا مگر خلق سے الگ… دنیا کے میلوں میں موجود، مگر دنیا کی میلی آنکھ سے دُور۔ نہ کسی کو ستایا، نہ کسی سے کچھ چھینا، نہ وعظ کیا، نہ فتوے دیے، بس ایک خاموش سا نور تھا… جو جس کے قریب آیا، اُس کے دل کی کائی اتر گئی۔ عقل والے دل کو زخم دیتے ہیں اور دلیلوں میں الجھا کر حق چھپا لیتے ہیں۔ یہ سائیں تو بس محبت کی چادر اوڑھے بیٹھا تھا۔ نہ کچھ بننے کا دعویٰ، نہ کچھ ہونے کی طلب۔ جب پروٹوکول والوں کی گردنیں جھکی رہیں اور نام و نسب والے اُس کے قدموں کے طواف کرنے لگے تو ہمیں سمجھ آیا… یہ وہ ہے جسے اللہ نے اپنا بنایا، اور جسے اللہ چن لے… اُسے نہ ظاہری وقار کی ضرورت ہوتی ہے، نہ کسی مسند کی اجازت۔ مجھے سائیں کی خدمت کرنے والے بھی محبوب ہیں — وہ جو گمنام تھے، مگر قسمت والے، جو اس چراغ کے پاس بیٹھ کر اپنا اندھیرا جلاتے رہے۔ ان سے بہتر وہ نہیں جو عطر لگاتے ہیں، مگر زبانوں سے زہر ٹپکاتے ہیں، جو ریشمی جبے پہنتے ہیں، مگر دل میں نفرت کا زنگ رکھتے ہیں۔ سائیں لیاقتؒ، تمہاری زندگی جیسے ایک دھیمی سانس، ایک بےصدا آہٹ… اور تمہاری وفات… جیسے رات کے پچھلے پہر میں کوئی نوری پرندہ آسمان کی طرف اُڑ جائے… نہ ہنگامہ، نہ ماتم… بس خلوص کی خوشبو، اور یاد کی رم جھم۔ اے اللہ کے مجذوب بندے… تو گیا نہیں، تو ہماری آنکھوں سے اُوجھل ہوا ہے، لیکن دلوں میں اب بھی ویسے ہی روشن ہے جیسے مسجد کے محراب میں جلتا ایک خاموش چراغ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ تعالی پنجتن پاک علیھم السلام کے صدقے درجات میں بلندیاں عطا فرمائے آمین یارب العالمین


غدیر کے اعلان کی تپش اتنی سخت تھی لوگ آج تک جل رہے ہیں الحمدللہ انا غدیری

┄┅════❁﷽❁════┅┄ *اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه* 💜 *بزمِ عشقِ اہلبیت علیہم السلام* 💙 *29 جیٹھ 2082 ب*💙 *15 ذی الحج 1446ھ* 💜 *12 جون 2025ء*💜 *جمعرات Thursday*💜 *💝 *غم سے نجات کی دعا* 💝 *فرمانِ مصطفٰی ﷺ!* *اے اللہ!* *میں تیری پناہ مانگتا ہوں غم والم سے ،* *عاجزی سے، سستی، بزدلی، بخل،* *قرض چڑھ جانے اور لوگوں کے غلبہ سے* *(صحیح بخاری حدیث#6369)*

(عید غدیر اور یوم غدیر میں فرق) اس پر تو اتفاق ہے کہ اعلان غدیر 18 ذی الحج کو ہوا تھا. البتہ عید غدیر اور یوم غدیر میں فرق ہے. روافض عید غدیر مناتے ہیں اور اسے مولا علی کے لیے تاج خلافت کے طور پر لیتے ہیں.. جبکہ اہل سنت یوم غدیر مناتے ہیں اور اسے مولا علی کے لیے تاج ولایت کے طور پر لیتے ہیں. یہ تو سمجھ آتی ہے کہ عید غدیر سے اختلاف کیا جائے مگر یوم غدیر سے اختلاف سوائے ناص-بیت کے کچھ نہیں. من کنت مولاہ فعلی مولاہ. نعرہ حیدری : یا علی

18 ذوالحج غدیر خم کے مقام پر صحابہ کرام کے مجمع میں نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا جس کا میں مولا اس کا علی مولا کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم