Islamic Guidance
Islamic Guidance
February 14, 2025 at 01:01 AM
🚫 شب برات اور بدعات ۔۔۔ 👈 نوٹ اور اس رات کی خاص عبادت اورنفل نوافل کا کوئی قرآن و حدیث میں ذکر نہیں .... اگر کوئی روایات بیان کی جاتی ہیں تو وہ جھوٹ اور من گھڑت پہ مبنی ہیں ۔۔۔۔ ❌ شب برأت کی حقیقت 1⃣ سوال۔۔۔؟ کیا شعبان کی پندرھویں رات کولوگوں کی تقدیریں اور موت وحیات وغیره کے فیصلے ہوتےہیں؟ 📮جواب: جی نہیں ۔۔۔!!! قران اورحدیث سےایسا کچھ بھی ثابت نہیں بلکہ الـلـہ تعالی نے انسان کی پیدائش سےپہلےہی اسکی زندگی،موت وغیرہ کا فیصلہ لکھ دیا ہے. دلیل 👇🏻 📕 القــــــران """ اللّٰه کے حکم کے بغیر کوئی جاندار نہیں مر سکتا،مقرر شده وقت لکھا ہوا ہے.* [سورة آل عمران]آیت 145 📚 حدیث مبارکہ 🌹 رسـول الـلـہﷺ نے ارشاد فرمایا! اللّٰه تعالی نےزمین اور آسمان کی پیدائش سے50 ہزار سال پہلےھی سب کی تقدیریں لکھ دی تھیں. [صحیح مسلم]حدیث: 6748 ❌ شب براءت کی حقیقت 2⃣ سوال ۔۔۔؟ کیا شعبان کی15ویں رات کوہی نامہ_اعمال،خصوصی طور پرالله کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں اورکیا 15شعبان کو روزہ رکھناثابت پے؟ 📮 جواب : جی نہیں... !!! ایسی کوئی صحیح حدیث نہیں جس میں صرف 15 شعبان کواعمال نامےپیش ہونے اوراس دن روزہ رکھنے کا ذکرہو، 📌 بلکہ ہرسومواراور جمعرات کواعمال نامےاللہ کی بارگاہ میں پیش ہوتےہیں اور اس لیے سوموار اورجمعرات کو روزہ رکھنابھی آپﷺکی سنت ہے. دلیل👇🏻 🌹 رســول الـلہﷺ نے فرمایا: "سوموار اور جمعرات کو اعمال(اللہ کی بارگاہ میں)پیش کیے جاتے ہیں،میں پسند کرتاہوں کہ میرے اعمال اس حال میں پیش کیے جائیں کہ میں روزے سے ہوں" [جامع ترمذی]حدیث: 747 ❌ شب براءت کی حقیقت 3⃣ سوال۔۔۔۔؟ کیا اللہ تعالی15شعبان کی رات کو دنیا کے آسمان پر نزول فرماتاہےبلکہ الـلـہ ہر رات دنیا کےآسمان پر نزول فرماتا ہے۔ دلیل👇🏻 🌹 رســول الــلــہﷺ نے فرمایا: "ہمارا رب بلنداور برکت والاہررات کے آخری حصے میں دنیا کے آسمان پر نزول فرماتاہےاور پکارتاہے: کون ہے جومجھ سے دعـاکرےکہ میں اس کی دعـاقبول کروں، کـون ہے ! جومجھ سے مانگےکہ میں اسےعطا کروں، کـون ہے ! جو مجھ سے بخشش طلب کرے کہ میں اسے معاف کردوں۔" [صحیح بخاری]حدیث: 1145 ❌ شب براءت کی حقیقت 4⃣ سوال ۔۔۔؟ کیا خصوصی طور پر 15 شعبان کو روزہ رکھنا ثابت ہے ؟ 📮 جواب جی نہیں ... !!! جی نہیں ، کسی بھی صحیح حدیث میں صرف 15 شعبان کو روزہ رکھنے کا ذکر نہیں ، بلکہ رسول اللّه صلی اللّه علیہ و سلم ماہِ شعبان کے اکثر ایام روزے سے گزارتے تھے ۔ دلیل 👇🏻 ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ مطہرہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں : "میں نے نبی صلی اللّه علیہ و سلم کو شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں اتنے (نفلی) روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا ۔" (صحیح بخاری ، کتاب الصوم ، حدیث : 1969) ❌ شب براءت کی حقیقت 5⃣ سوال ۔۔۔؟ کیا 15 شعبان کی رات فوت شدگان کی روحیں گھروں کی طرف لوٹتی ہیں ؟ اور کیا اس رات خصوصی طور پر قبرستان جانا چاہیے ؟ 📮 جواب : جی نہیں ... !!! جب کوئی بندہ فوت ہو جاتا ہے تو اسکی روح اس دنیا سے عالم ارواح منتقل ہو جاتی ہے اور دنیا سے اسکا رابطہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جاتا ہے ۔ دلیل 👇🏻 اللّه تعالیٰ نے فرمایا : 📗 " یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آنے لگتی ہے تو کہتا ہے اے میرے رب ، مجھے واپس لوٹا دے تاکہ میں اس (دنیا) میں نیک کام کروں جسے میں چھوڑ آیا ہوں ، (اللّه فرماۓ گا) ہرگز نہیں، یہ تو بس ایک بات ہے جو وہ (حسرت سے) کہنے والا ہے ، اور ان سب (روحوں) کے آگے اس دن تک ایک برزخ (آڑ) ہے جس دن وہ (قبروں سے) اُٹھائے جائیں گے۔" (سورة المومنون آیة : 99 - 100) ❌ شب براءت کی حقیقت 5⃣ سوال ۔۔۔؟ کیا 15شعبان کی رات کوخصوصی طور پر قبرستان جانا چاہئے؟ 📮جواب: جی نہیں ... !!! 15شعبان کی رات کو خاص اہتمام کے ساتھ قبرستان جانےکے حوالے سےکوئی صحیح حدیث نہیں ہے۔ بلکہ قبرستان جانے کا اصل مقصد مـوت کویاد کرنا ہے. دلیل 👇🏻 🌹 رســول اللہﷺ نے فرمایا: قبروں کی زیارت کیا کرو،یہ موت یاددلاتی ہے۔ [صحیح مسلم]کتاب الجنائزحدیث: الله تعالی ہمیں کتاب و سنت پر چلنے کی توفیق عطا فرماۓ اور شرک و بدعت سے بچائے ۔۔۔
👍 1

Comments