
خوبصورت معلومات 👇🖊️📚
February 3, 2025 at 01:16 AM
_*عنوان کہانی*_:-
*_کامل ایمان کا کیسے پتہ چلے گا_* ۔
_کہتے ہیں کوئی تھے۔ بڑے متشرع اور اصولی اپنے آپ کو دیکھا رہے تھے ۔ایک روز گھر آ کر بیوی سے پوچھا کہ کھانے میں کیا پکا ہے۔بیوی نے جواب دیا مرغ تو وہ ہکا بکا ہو کر بولے کہ خدا کی بندی اس غربت میں مرغ اور میرے گھر میں،ایسا کیسے ہوا؟.بیوی نے کہا ان پڑوسیوں کے مرغے نے بے وقت کی اذانوں سے جان عذاب میں ڈال رکھی تھی(اگر چہ یہ ایک نعمت ہے۔ کیونکے نبی کریم صلی اللّه عليه وسلم نے فرمایا ہے کہ مرغ کو گالی مت دوں کیونکے یہ نماز کے لیے جگاتا ہے) لہذا میں نے آج صبح ہی کسی طرح پکڑ کر اس کا کام تمام کر دیا۔ یہ سن کر کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے بولا توبہ توبہ حرام اور میرے گھر میں۔اب یوں کرو کہ بس مجھے پلیٹ میں شوربہ ڈال دو کیوں کہ بوٹی تو میں کسی صورت نہ لوں گا۔بیوی یہ سن کر بڑی احتیاط سے پلیٹ میں شوربہ انڈیلنے لگی ۔اس دوران ایک دو بوٹیاں بھی شوربے کے ساتھ تیرتی تیرتی پلیٹ کی جانب بڑھیں تو بیوی نے جھٹ سے وہ بوٹیاں پیچھے کر دیں جس پر صاحب نے کہا اللہ کی بندی تم اپنی طرف سے بوٹیاں مت ڈالو لیکن اگر وہ خود تیرتی تیرتی آ رہی ہیں تو آنے دو اس میں ہمارا کیا قصور۔_
_*ایمان کا پتہ تب چلتا ہے جب امتحان اتا ہے*__
_مزید کہانیوں اور واقعات کے لیے فیج فالو آور لائک کریں_