خوبصورت معلومات 👇🖊️📚
خوبصورت معلومات 👇🖊️📚
February 4, 2025 at 02:20 AM
*_عنوان کہانی_*:•• _*تین فطری قوانین کڑوے لیکن حق ہیں*_ _*پہلا قانون فطرت*_: _اگر کھیت میں" دانہ" نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے "گھاس پھوس" سے بھر دیتی ہے_.... _اسی طرح اگر" دماغ" کو" اچھی فکروں" سے نہ بھرا جاۓ تو "کج فکری" اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے۔ یعنی اس میں صرف "الٹے سیدھے "خیالات آتے ہیں اور وہ "شیطان کا گھر" بن جاتا ہے_۔ _اس لئے مثبت سوچیں، اچھا سوچیں_ _*دوسرا قانون فطرت*_: _جس کے پاس "جو کچھ" ہوتا ہے وہ" وہی کچھ" بانٹتا ہے_۔ ۔ ۔ * _خوش مزاج انسان "خوشیاں "بانٹتا ہے_۔ * _غمزدہ انسان "غم" بانٹتا ہے_۔ * _عالم "علم" بانٹتا ہے_۔ * _دیندار انسان "دین" بانٹتا ہے_۔ * _خوف زدہ انسان "خوف" بانٹتا ہے_۔ _اس لئے خود میں مثبت احساس پیدا کریں۔ اچھی چیزیں سیکھیں۔ مصروف رہیں۔ خوش رہیں_۔ _*تیسرا قانون فطرت*_: _آپ کو زندگی میں جو کچھ بھی حاصل ہو اسے "ہضم" کرنا سیکھیں، اس لۓ کہ_۔ ۔ ۔ * _کھانا ہضم نہ ہونے پر" بیماریاں" پیدا ہوتی ہیں_۔ * _مال وثروت ہضم نہ ہونے کی صورت میں" ریاکاری" بڑھتی ہے_۔ * _بات ہضم نہ ہونے پر "چغلی" اور "غیبت" بڑھتی ہے_۔ * _تعریف ہضم نہ ہونے کی صورت میں "غرور" میں اضافہ ہوتا ہے_۔ * _غم ہضم نہ ہونے کی صورت میں "مایوسی" بڑھتی ہے_۔ _اس لئے ہضم کرنا سیکھیں_۔ _اپنی زندگی کو آسان بنائیں اور ایک" با مقصد" اور "با اخلاق" زندگی گزاریں، لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں_ _خوش رہیں۔۔۔خوشیاں بانٹیں_۔۔۔۔ _زندگی میں خوش رہنے کے لئے بہت سی چیزوں کو نظرانداز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے_: ~ _ہر اس چیز کے لیے اندھے بن جاؤ جو تمہیں پسند نہ ہو_۔ ~ _ہر اس بات کے لیے بہرے بن جاؤ جو تمہیں تکلیف پہنچائے_۔ ~ _اور ہر اس درد کے لیے بے حس بن جاؤ جو تمہیں تکلیف دے_۔ _کبھی کبھار تمہیں نظرانداز کرنا سیکھنا چاہیے_۔ ~ _ہر بات کی وضاحت نہ کرو_۔ ~ _ہر چیز کی باریکی میں مت جاؤ_۔ ~ _جو لوگ ہیروں کا تجزیہ کرتے ہیں، وہ اسے کوئلہ ہی پاتے ہیں_۔ _کچھ موقعے ایسے ہوتے ہیں جن پر ہمیں خاموش رہنا چاہیے، جیسے ہم نے کچھ سمجھا ہی نہیں_۔ ~ _یا ایسے نظرانداز کرنا چاہیے جیسے ہم نے کچھ دیکھا ہی نہیں، نہ یہ خوف کی بات ہے نہ کمزوری، بلکہ یہ خود کو بلند کرنے کا عمل ہے_۔ ~ _کیونکہ ہر بات تمہارے ٹھہراؤ کی مستحق نہیں ہوتی_۔ *_مزید کہانیاں اور واقعات یہاں پر شئیر کی جائیگی ۔ تو تم فیج فالو آور لائک کریں_* ۔ *_اگر پسند آئیں تو ضرور ریکٹ کرنا اور آگے شیئر کریں شکریہ_* 🌹🌱🌿 _*{ڈیزائنر تقی}*_

Comments