ماشاءاللہ اکیڈمی افیشل چینل
ماشاءاللہ اکیڈمی افیشل چینل
February 20, 2025 at 07:00 AM
ایک عجیب واقعہ جو مصر میں پیش آیا۔ آدھی رات کا وقت تھا کہ ایک مصری عیسائی نوجوان کا مسلم نوجوان کے ساتھ کسی بات میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا، کرسچن نوجوان نے اپنے کچھ دوستوں کو جمع کیا تاکہ مسلم نوجوان کو سبق سکھایا جا سکے۔ لیکن اس کے عیسائی دوستوں نے اسے روکا اور کہا کہ یہ مسلم لڑکا شریف ہے۔ یہ معاملہ اتنا بڑا نہیں کہ اس پر بات اتنی بڑھائی جائے۔ لیکن اس کے ایک دوست جو فوجی افسر تھا، نے مشورہ دیا کہ وہ پولیس اسٹیشن جا کر اس مسلم لڑکے کے خلاف رپورٹ درج کرائے اور اس پر یہ (جھوٹا) الزام لگائے کہ اس نے میری بہن کو چھیڑنے کی کوشش کی ہے۔ اس نصرانی نوجوان نے اپنے ایک دوست سے مدد طلب کی تاکہ وہ اس کے ساتھ پولیس اسٹیشن جائے اور مسلم لڑکے کے خلاف رپورٹ درج کرائے۔ اس کے دوست نے ہامی بھرلی۔ لیکن کچھ روز قبل اس نے دیکھا تھا کہ وہ مسلمان لڑکا مسجد سے فجر کی نماز کے بعد باہر نکل رہا تھا اور اسی دوران اس نصرانی نوجوان کو ایک بات یاد آئی، جو اس نے کبھی القرآن ریڈیو پر سنی تھی۔ دراصل یہ ایک حدیث ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: "جو شخص صبح کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھے وہ اللہ کے ذمے اور حفاظت میں ہوتا ہے۔" اس نصرانی نوجوان کو یہ حدیث ایسی محسوس ہوئی جیسے وہ ابھی ابھی سنا ہو۔ اگرچہ وہ نصرانی تھا، لیکن اسے احساس ہوا کہ پولیس کارروائی کے باوجود وہ مسلم لڑکا کسی بھی قسم کے نقصان سے بچے گا، کیونکہ وہ فجر کی نماز باجماعت پڑھتا ہے اور یہ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس کے دماغ میں گونج رہی تھی۔ اگلے روز شام کے 4 بج رہے تھے، وہ دونوں تھانے جانے کی تیاری کر رہے تھے، لیکن اس نوجوان نے اپنے دوست سے کہا: "اس معاملے کو چھوڑ دے، ایسا لگتا ہے کہ پولیس میں رپورٹ کے باوجود بھی اس لڑکے کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔" لیکن دوسرا ساتھی جس کی لڑائی ہوئی تھی، وہ غصے میں آیا اور کہا کہ نہیں، میں اس کے خلاف رپورٹ درج کرا کر رہوں گا تاکہ اسے سزا دلا سکوں۔" دوست نے کہا: "ٹھیک ہے پھر، آؤ گاڑی میں بیٹھ کر پولیس اسٹیشن چلتے ہیں۔" یہ دونوں تھانہ جا رہے تھے کہ راستے میں گاڑی کا ایک ٹائر پھٹ گیا، تو انہوں نے اس کو بدل لیا اور اپنا سفر جاری رکھا۔ تھوڑی دیر بعد، دوسرا ٹائر بھی پھٹ گیا!! اس پر اس کے دوست نے پریشانی ہوکر کہا: "تمہیں نہیں کہا تھا کہ لڑکے کو نقصان نہیں پہنچے گا؟ ہمیں واپس جانا چاہئے!" لیکن اس کے دوست کو پھر غصہ آیا اور کہا: "کچھ بھی ہو، میں رپورٹ درج کراؤں گا اور اسے کسی صورت نہیں چھوڑوں گا۔" بہرحال وہ دونوں پولیس اسٹیشن پہنچ گئے اور واقعتاً مسلم نوجوان کے خلاف رپورٹ درج کروا دی۔ تھانے سے ان کے ساتھ پولیس کی ایک ٹیم کارروائی کرنے روانہ ہوگئی۔ لیکن جب پولیس علاقے میں پہنچی، تو انہیں پتہ چلا کہ جو گلی انہوں نے ذکر کی تھی، وہ "بولاق الدكرور" کے علاقے میں ہے اور اس کا ایک حصہ ایک تھانے کی حدود میں آتا ہے، جبکہ دوسرے حصے کا تعلق دوسرے تھانے کے۔ مسلم نوجوان کا گھر اس علاقے میں نہیں تھا، جو رپورٹ کرنے والے اسٹیشن سے تعلق رکھتا تھا۔ پولیس نے کہا کہ اب تمہیں دوسرے تھانے جاکر رپورٹ درج کرانی چاہیے۔ درایں اثنا علاقے میں پولیس کی گاڑی دیکھ کر وہاں کچھ مقامی لوگ بھی جمع ہوگئے۔ صورتحال کا پتہ چلا تو دونوں کمیونٹیز کے کچھ سرکردہ لوگوں کو بھی بلایا گیا۔ طرفین میں کچھ گفت و شنید کے بعد معاملے کو رفع دفع کرکے صلح کے بعد حل کرلیا گیا۔ پولیس واپس چلی گئی اور دوسرے تھانے جانے کی نوبت بھی نہیں آئی۔ یوں وہ نمازی نوجوان تھانہ کچہری کے چکر سے بھی بچ گیا۔ لیکن، جو کچھ آپ نے پڑھا، وہ اصل قصہ نہیں ہے۔ اصل داستان اب شروع ہوتی ہے۔ وہ یوں کہ لڑنے والے عیسائی نوجوان کا دوست جو اس کے ساتھ تھانہ گیا تھا، جس نے مسلم نوجوان کو فجر کی نماز سے باہر آتے ہوئے دیکھ کر سوچا تھا کہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، اُس کے سامنے حدیثِ رسولؐ کی حقانیت کھل کر واضح ہو چکی تھی۔ اس نے فوراً ہی کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔ اس سابق عیسائی نوجوان کا نام "یقین انور سعید یقین" ہے اور تعلق "بولاق الدكرور" سے۔ جب اس نے اپنا یہ قصہ اہل خانہ کو بتایا تو اس کے والد، بہن، خالہ زاد بھائی اور کئی عزیزوں اور دوستوں نے بھی اسلام قبول کرلیا۔ "اللہ تعالیٰ انہیں اور ہم سب کو مرتے دم تک دینِ حق پر ثابت قدمی عطا فرمائے۔" آیئے ہم بھی عہد کرتے ہیں کہ فجر بلکہ ساری نمازیں جماعت کے ساتھ پڑھنے کی عادت ڈالیں گے۔ (ضیاء چترالی) دلچسپ معلوماتی و ایمان افروز میسیج یا ویڈیوز کے لیے ہمارے چینل کو سبسکرائب کیجئے۔ لنک ان تمام پیجیز کو لائیک اور فالو کریں۔ WhatsApp group https://chat.whatsapp.com/LLq3Btnxl9EHmGIrzR3Odj WhatsApp channels https://whatsapp.com/channel/0029VaChHWb65yDKS2Kxoj1u Facebook https://www.facebook.com/profile.php?id=100089884654838&mibextid=ZbWKwL YouTube https://www.youtube.com/@MashaaALLAHAcademy Twitter https://twitter.com/MashaaAllahOA?t=Gsd_Nqz-fqgm1j7jPdCsVw&s=09 Instagram https://instagram.com/mashaaallahonlineacademy563?igshid=ZDdkNTZiNTM= Threads https://www.threads.net/@mashaaallahonlineacademy563 Bsky https://bsky.app/profile/mallahacademy2563.bsky.social Snapchat https://www.snapchat.com/add/mashaallaho.a?share_id=TpQgNEOhAms&locale=en-US TikTok https://www.tiktok.com/@masha.allahacademy2563?_t=8rdYmrGoECH&_r=1 مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں۔ 03191552563 03122120862
❤️ 2

Comments