
ماشاءاللہ اکیڈمی افیشل چینل
February 27, 2025 at 03:59 AM
*دین کی کتابوں کا احترام*
امام حلوانی فرماتے ہیں کہ ہم نے اس علم کو تعظیم کے ذریعے حاصل کیا۔
یوسف بن حسین فرماتے ہیں کہ *ادب سے علم سمجھ میں آتا ہے اور علم سے عمل کی تصحیح ہوتی ہے اور عمل سے حکمت حاصل ہوتی ہے*
طالب علم کو چاہیے کہ کتاب پر کوئی چیز نہ رکھے۔ برہان الدین رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ ایک صاحب کتاب کے اوپر دوات رکھنے کے عادی تھے تو ہمارے شیخ نے فرمایا "تم اپنے علم سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے"۔
طالب علم کو چاہیے کہ کتاب کو بغیر طہارت کے نہ چھوئے۔اصل میں علم نور ہے اور وضو بھی نور ہے علم کا نور وضو کے نور کی وجہ سے زیادہ ہو جائے گا
👍
❤️
5