Mustafa Kamal
Mustafa Kamal
February 25, 2025 at 09:05 PM
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء و رکن قومی اسمبلی سید مصطفی کمال نے شاہ فیصل ٹاؤن آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل میڈیا کے زیر اہتمام ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور گرافک ڈیزائننگ کے فری آئی ٹی کورسز کے کامیاب طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سید مصطفی کمال نے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی، اور کامیاب طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب میں مرکزی رکن و سی او سی انچارج فرقان اطیب، اراکین سی او سی آسیہ اسحاق، سکندر خاتون، شارق جمال، ٹاؤن آرگنائزر عمران پرویز، آئی ٹی انچارج محمد فرخ اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
❤️ 👍 🙏 26

Comments