Huzaifa Faizi
Huzaifa Faizi
February 3, 2025 at 08:35 AM
*تعلیم اور علم میں فرق* محمد حذیفہ (گیارہویں ۔ جی ) تعلیم ایک رسمی عمل ہے جو رسمی جگہوں سے حاصل کیا جاتا ہے جیسے اسکولوں، کالجوں اور مدرسوں وغیرہ سے، جبکہ علم ایک غیر رسمی عمل ہے جو آپ اپنی زندگی کے تجربات وغیرہ سے حاصل کرتے ہیں۔ علم وہ ہے جس کو آپ خود حاصل کرتے ہیں جس کے لئے آپ کو کسی کی ضرورت نہیں پڑتی ، جبکہ تعلیم وہ ہے جو آپ کو آپ کے اساتذہ سکھاتے ہیں، جس کو آپ کو سمجھنا پڑتا ہے۔ تعلیم حقائق اور اعداد و شمار کو سیکھنے اور جاننے کا عمل ہے، علم ان حقائق و نظریات کا اطلاق ہے۔ تعلیم کا ایک وضاحتی نصاب اور قواعد وضوابط موجود ہیں، اس کی ایک حد ہے مثلاً اگر ایک شخص جس نے پی ایچ ڈی کر کے آگے کی تعلیم چھوڑ دی بلکہ اس کو دہراتا رہا کیونکہ اس سے آگے پڑھنے کی اس میں ہمت نہ تھی ۔ جبکہ علم میں ایسی کوئی حدود نہیں ہیں، اور مجھے یہ کہتے ہوئے کوئی قباحت نہیں ہوگی کہ ایک شخص جس نے ماسٹرز کیا لیکن اپنی زندگی کے تجربات سے سیکھا نہیں اور اس کو عملی جامہ نہیں پہنایا تو اس نے محض کاغذ کا ٹکڑا حاصل کیا اور اپنا وقت ضائع کیا۔ تعلیم عمر کے ساتھ حاصل کی جاتی ہے ، ایک دسویں کا طالب علم بارہویں کی چیزوں کو نہیں سمجھ سکتا۔ لیکن علم میں عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی بس چاہ پر منحصر کرتا ہے۔ تعلیم کے حصول کے لئے آپ کو ایک نظام کی پیروی کرنا پڑتی ہے لیکن علم کے حصول کے لئے اس طرح کے کسی نظام کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ آپ کو آپ کی جستجو کے حساب سے حاصل ہوتا ہے۔ بس یہی فرق ہے تعلیم اور علم میں جس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ Join my channel by clicking the link below 👇 https://whatsapp.com/channel/0029Va5ZozXDZ4LWfHxmNi1n
Image from Huzaifa Faizi: *تعلیم اور علم میں فرق*  محمد حذیفہ (گیارہویں ۔ جی )  تعلیم ایک رسمی ع...
❤️ 👍 🤗 🥰 4

Comments