JUI Pakistan Media
February 11, 2025 at 01:48 PM
*پشتون فاٹا مشاورتی جرگہ کا اعلامیہ*
*بسم اللہ الرحمٰن الرحیم*
جمعیۃ علماء اسلام کے زیر اہتمام سابقہ فاٹا بشمول ملحقہ متأثرہ جنوبی اضلاع کے قومی و سیاسی و دیگر مشران پر مشتمل *گرینڈ پشتون قبائل جرگہ* خطہ میں جاری بدامنی کی لہر اور دیگر مسائل پر آج منعقد ہوا، اور *اتفاقِ رائے سے درجہ ذیل اعلانیہ جاری کیا*
1، *قومی مشاورت جرگہ* قبائل و جنوبی اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال آئے روز ٹارگٹ کلنگ ،آپریشن کے نام قبائل عوام کے خلاف کاروائی اور دہشت گردی کے واقعات پر تشویش و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ *حکومت قبائل میں امن کے بحالی کے لئے موثر و ٹھوس اقدامات کریں*
2، یہ جرگہ اس بات پر اتفاق کرتا ہے کہ آپریشن اور طاقت کا استعمال امن قائم کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے، لھذا *جرگہ مطالبہ کرتا ہے کہ امن کے قیام کے لئے با مقصد و موثر مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے، جمعیۃ علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صاحب نے اپنے دورہ افغانستان کے دوران مذاکرات کا جو آغاز کیا تھا اور جو پریم ورک، فارمولا تیار کیا تھا اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے*
3،یہ *مشاورتی جرگہ* قبائلی علاقوں میں صحت و تعلیم کی بنیادی سہولیات کے عدم فراہمی، بڑھتی ہوئ بےروزگاری، حکومت کے عدم دلچسپی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے *مطالبہ کرتا ہے کہ قبائلی عوام کو بھی دیگر شہری علاقوں کے برابر سہولیات فراہم کیا جائے اور حسب وعدہ اعلان کردہ پیکجز کی روشنی میں بقایا جات فوری طور پر جاری کیا جائے*
4، قومی مشاورتی جرگہ صوبہ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں قدرتی و معدنی وسائل پر پشتون عوام کا حق تسلیم کرتے ہوئے غیر منصفانہ تقسیم کو مسترد کرتے ہوئے یہ *مطالبہ کرتا ہے کہ قبائل و صوبہ کے وسائل اور ذرائع آمدن کو پشتون قوم کے تعمیر و ترقی پر خرچ کیا جائے اور پشتون قوم کے وسائل پر انکا آئینی حق تسلیم کیا جائے، اور انہیں ان کے وسائل پر مکمل اختیار دیا جائے*
5، *گزشتہ طویل جنگ کے نتیجہ میں پشتون قوم کو جو جانی و مالی نقصان مسمار گھر، مساجد اور مارکیٹوں کی صورت میں پہنچا ہے، حکومت اس کا معاوضہ دیکر مکمل نقصانات کا ازالہ کریں*
6,*پشتون قوم، فاٹا مشاورتی جرگہ، درآمدات و برآمدات پر حکومت کی طرف سے زائد کردہ دو(2)فیصد سیس واپس لینے کا مطالبہ کرتا ہے اور حکومت کی طرف سے زراعت پر تیس(30) سے چالیس(40) فیصد ٹیکس کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے،*
*اور آی ایم ایف کے مطالبہ پر لگائے گئے زرعی ٹیکس کو فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کرتا ہے*
7، *یہ جرگہ اس تحریک کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے اور جرگہ تجویز دیتا ھیکہ مولانا فضل الرحمان صاحب تمام پشتون سیاسی قیادت کو آل پارٹیز کانفرنس میں مدعو کریں اور اس جرگہ کے ساتھ بٹھائیں تاکہ آئندہ کے لئے قومی وحدت کے ساتھ ایک مؤثر لائحہ عمل طے کیا جاسکے*
8، *یہ مشاورتی جرگہ مطالبہ کرتا ھیکہ کرم ایجنسی میں یا ضلع کرم میں سنی شیعہ فسادات کی روک تھام کے لئے کوہاٹ میں ہونے والے 14 نکاتی معاہدہ پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے*
9، *یہ قومی جرگہ مطالبہ کرتا ھیکہ گزشتہ سال 11 اکتوبر کو منعقدہ پشتون قومی جرگہ ایک پرامن اجتماع تھا لیکن اس کے بعد حکومت نے وہاں کے متعدد افراد جو گرفتار کیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کئیں، یہ جرگہ مطالبہ کرتا ھیکہ تمام گرفتار شدہ گان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے خلاف ایف آئی آر کو ختم کیا جائے*
10, *یہ جرگہ مطالبہ کرتا ھیکہ افغانستان کے ساتھ آمدروفت اور تجارتی راستوں میں سہولت دی جائے*
*جرگہ مطالبہ کرتا ھیکہ سرحد پار آمد و رفت کو آسان بنایا جائے اور پرانے تجارتی باڈرز، باجوڑ، خیبر، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، کرم و دیگر تجارتی راستوں کو تجارتی سرگرمیوں کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے*
11، *یہ جرگہ مطالبہ کرتا ھیکہ ملک بھر میں لاپتہ تمام افراد کو قانونی کارروائی کے لئے عدالتوں میں پیش کیا جائے اور بے گناہی کی صورت میں انکو رہا کیا جائے*
*جاری کردہ*
*مولانا عبد الرشید صاحب*
*صوبائ جنرل سیکرٹری جے یو آئی فاٹا*
❤️
👍
13