JUI Pakistan Media WhatsApp Channel

JUI Pakistan Media

9.7K subscribers

About JUI Pakistan Media

This is the WhatsApp Channel of Jamiat Ulama-e-Islami Pakistan ___/OFFICIAL LINKS\___ ► Website: https://www.juipak.org.pk ► Twitter: https://www.twitter.com/juipakofficial ► Facebook: https://www.facebook.com/juipakofficial ► Maulana Fazl-ur-Rehman: https://www.twitter.com/MoulanaOfficial ► YouTube www.youtube.com/@juipakofficial ► WhatsApp https://whatsapp.com/channel/0029VaCvaTz23n3dCt4Y4p3N

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

JUI Pakistan Media
JUI Pakistan Media
2/24/2025, 8:51:00 AM

*بھارت کے ہاتھوں کرکٹ ٹیم کی شکست پر حافظ حمد اللہ صاحب کا بیان* بھارت کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز اور ان کے منتخب لڑکوں نے قوم کی ناک کٹوا کر رکھ دی، بھارت کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹینگ فیلڈنگ باولنگ بری طرح ناکام رہی، بیٹسمینوں نے کچھوے کی چال سے اننگ کھیلی، فیلڈروں نے بھی بھارت کا کام آسان کیا، سلیکشن کمیٹی سمیت چیرمین پی سی بی کو مستعفی ہو جانا چاہئیے، دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم صرف ٹاس ہی جیت سکی لگتا ہے ٹیم47 نمبر پرچیوں پر چلتی ہے، انتخاب میرٹ پر نہ ہونے سے ٹیم دباو میں نہیں کھیل سکتی ان کے ہاتھ پاوں پھولتے ہیں،

❤️ 👍 😂 💯 😢 🙏 33
JUI Pakistan Media
JUI Pakistan Media
2/24/2025, 5:34:46 AM

🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸 *🌹بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹* *🌸اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه‌🌸*              🇵🇰   *آج کا کیلنڈر*  🌤 🔖 *25 شعبان 1446ھ* 💎 🔖 *24 فروری 2025ء* 💎 🔖 *12 پھاگن 2081ب* 💎 🌄 *بروز سوموار Monday* 🌄 💦 *مسلمان بھائی بھائی !* 🔹 *رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرے اور نہ اسے (کسی ظالم کے) سپرد کرے ۔ اور جو شخص اپنے کسی بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں لگا ہو گا اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت اور حاجت پوری کرے گا ۔*🔹 📗«صحیح بخاری-6951» 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

❤️ 💚 15
JUI Pakistan Media
JUI Pakistan Media
2/24/2025, 6:02:08 PM
Post image
❤️ 👍 🫀 🇲🇶 🇵🇸 💖 29
Image
JUI Pakistan Media
JUI Pakistan Media
2/24/2025, 9:18:55 AM

*"قلندر ہر چہ گوید دیدہ گوید"* مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے چند دن قبل قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا: بلوچستان کے چند اضلاع اس پوزیشن میں ہیں اگر وہ آزادی کا اعلان کریں تو اقوام متحدہ انہیں آزاد ملک تسلیم کرلے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مولانا صاحب کی خدشات کے جواب میں کہا بلوچستان میں امن اور شانتی ہے۔ آج (دہشتگرد تنظیم) بی ایل اے نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ لیاقت لہڑی کو ہراساں کیا۔ان کے گن مینز سے اسلحہ چھینا۔ ایک وزیر جب محفوظ نہیں ہے تو عام عوام کا تو اللہ ہی نگہبان ۔۔ سرفراز بگٹی صاحب ! آپ جس وقت A for Apple پڑھتے تھے مولانا اس وقت سیاسی میدان کے شہسوار کہلاتے تھے.

❤️ 👍 😢 🫀 40
Video
JUI Pakistan Media
JUI Pakistan Media
2/22/2025, 7:53:45 AM

*ہائیکورٹ میں مدرسے کے خلاف مقدمہ* ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اخبارات اور سوشل میڈیا پر چسکے لینے کی بات الگ ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ ہائی کورٹ اس معاملے میں رٹ درخواست کی سماعت کیسے کرسکتی ہے؟ رٹ درخواست آئین کی دفعہ 199 کے تحت دائر کی جاتی ہے اور اس میں ان "بنیادی حقوق" کا سوال اٹھایا جاتا ہے جن کے تحفظ کی ضمانت آئین میں دی گئی ہے۔ تاہم اس نوعیت کے معاملے میں کسی ادارے کے خلاف عدالت رٹ تبھی جاری کرسکتی ہے جب وہ ادارہ حکومتی ہو، یا اس کے انتظامی اور مالیاتی امور پر حکومت کا کنٹرول ہو، یعنی انتظامیہ میں واضح طور پر حکومتی اہلکار شامل ہوں اور اخراجات کا بیشتر حصہ سرکاری خزانے سے آتا ہو۔ نیز یہ دکھانا بھی ضروری ہوتا ہے کہ متعلقہ ادارے نے کسی "قانون" کی خلاف ورزی کی ہو۔ اگر ادارے کے ذیلی قواعد "قانون" کی تعریف میں داخل نہ ہوں، تو ان کی خلاف ورزی پر رٹ درخواست دائر نہیں کی جاسکتی اور عدالت اس مخصوص دائرۂ اختیار میں اس درخواست کی سماعت نہیں کرسکتی۔ ایسا تنازعہ عام دیوانی عدالت/سول کورٹ میں اٹھایا جاسکتا ہے کیونکہ یہ ایک "نجی معاملہ" سمجھا جاتا ہے اور نجی معاہدے کی خلاف ورزی پر سول عدالت بھی زیادہ سے زیادہ ہرجانہ عائد کرسکتی ہے، وہ بھی سالہا سال کی خواری کے بعد۔ مدارس یا ان کے وفاق سرکاری اداروں کی تعریف پر پورا نہیں اترتے، خواہ ان کی رجسٹریشن سوسائٹیز ایکٹ کے تحت ہوئی ہو یا کسی قانون کے بغیر وزارتِ تعلیم کے ڈائریکٹریٹ میں کسی ریٹائرڈ جنرل کے ساتھ۔ بلکہ نجی یونیورسٹیوں کے تنازعات بھی رٹ درخواست میں نہیں لائے جاسکتے۔ بلکہ سرکاری یونیورسٹیوں کے وہ امور بھی جو ان ذیلی قواعد کے تحت آتے ہوں جنھیں "قانون" کی تعریف سے باہر سمجھا جاتا ہے، رٹ درخواست میں نہیں اٹھائے جاسکتے۔ خود جسٹس کیانی، جو کل "بہت اہم" سوالات اٹھا رہے تھے، بارہا سرکاری یونیورسٹیوں کے معاملات میں رٹ درخواستیں خارج کرچکے ہیں۔ اس لیے اس موجودہ مسئلے کو بھی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش سمجھیے۔ جب تک ہماری عدالتیں اور ہمارے جج تعلیم اور تعلیمی اداروں کے متعلق اپنے بنیادی تصورات میں تبدیلی نہیں لاتے، اور جب تک وہ اپنی "قانون" کی تعریف درست نہیں کرلیتے، تب تک کچھ بھی نہیں ہونے والا۔ لیکن اگر وہ یہ تبدیلیاں لے آئیں اور قانون کی تعریف بھی درست کرلیں، تو پھر انھیں ان سیکڑوں مقدمات میں فیصلے بھی سنانے ہوں گے جن سے وہ اس بنا پر گریز کرتے آئے ہیں کہ اسلام آباد تو ہے ہی ملازمین کا شہر اور اگر ہم نے یہ مقدمات سن کر فیصلے دینے شروع کیے، تو ہمارے سامنے مقدمات کا انبار لگ جائے گا۔ نہیں، مائی لارڈ، یہ چائے کا کپ آپ کے لیے نہیں ہے۔

❤️ 👍 😂 💚 😢 😮 34
JUI Pakistan Media
JUI Pakistan Media
2/24/2025, 10:12:43 AM

*سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے لئے انتہائی اہم نصحیت*💯

Post image
❤️ 👍 😢 💯 🫀 52
Image
JUI Pakistan Media
JUI Pakistan Media
2/24/2025, 6:03:11 PM
Post image
❤️ 👍 💖 🌹 🫀 41
Image
JUI Pakistan Media
JUI Pakistan Media
2/24/2025, 6:03:09 PM

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ قطر پہنچ گئے مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں سے ملاقات ۔ترجمان جے یو آئی جےیوآئی وفد حماس کی مجلس شوری سے ملاقات کی ۔اسلم غوری جےیوآئی وفد کی قیادت مولانا فضل الرحمن اور حماس کی مجلس شوری کے سربراہ ابو عمر دونوں وفود کی قیادت کر رہے تھے ترجمان جے یو آئی ملاقات میں غزہ و فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال ۔اسلم غوری جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی ۔اسلم غوری فلسطین آزاد ریاست ہے ، اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جاسکتی ۔مولانا فضل الرحمان مسجد اقصی اور فلسطین کی آزادی کے لئے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان مولانا فضل الرحمان کے تعاون پر ان کے شکر گذار ہیں ۔سربراہ مجلس شوریٰ حماس مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی امت مسلمہ کی طرف سے فرض کفایہ ادا کر رہی ہے ۔سربراہ مجلس شوری گھروں کی تعمیر ،خیموں ،دوائیوں اور رمضان میں سحر وافطار کے لئے پاکستانی عوام اور امت مسلمہ تعاون کی اپیل کرتے ہیں ۔ابو عمر پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں سے بھرپور تعاون کریں ۔مولانا فضل الرحمان جے یو آئی وفد میں مولانا راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد خان شامل ۔ میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان

❤️ 😮 🫀 21
JUI Pakistan Media
JUI Pakistan Media
2/23/2025, 5:25:10 AM

*آج بلوچستان کے حالات 1971 کے بنگلہ دیش جیسے ہیں۔ مولانا عبد الغفور حیدری کی میڈیا سے گفتگو*

Post image
❤️ 👍 😢 💚 💪 42
Image
JUI Pakistan Media
JUI Pakistan Media
2/22/2025, 4:29:59 AM

کوئٹہ: جےیوآئی بلوچستان کے امیر سنیٹر مولانا عبدالواسع صاحب سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ اور حضرت مفتی کفایت اللہ صاحب کی کوئٹہ میں انکی رہائش گاہ آمد والدہ مرحومہ کی مغفرت کاملہ اور رفع درجات کے لئے دعا کی ۔

Post image
❤️ 😢 👍 💚 😮 🙏 61
Image
Link copied to clipboard!