JUI Pakistan Media
JUI Pakistan Media
February 13, 2025 at 03:59 PM
*جمعیت علماء اسلام صوبے سندھ کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد صوبائی امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی اور مولانا راشد محمود سومرو کی میڈیا سے بات چیت* سکرنڈ: دریا سندھ پر بننے والی نہروں کو جے یو آئی ایک بار پھر مسترد کرتی ہے سکرنڈ: کالا باغ ڈیم کے خلاف بھی شرعی فتویٰ جمعیت نے دیا تھا سکرنڈ: سندھ کی تقسیم کے خلاف بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا سکرنڈ: جزائر، وسائل، کارونجھر کی فروخت کے خلاف جدوجہد بھی سب کے سامنے ہے سکرنڈ: کراچی کی ڈھائی کروڑ عوام پانی کو بوند بوند کو ترس رہی ہے سکرنڈ: سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے سکرنڈ: سکھر اور لاڑکانہ میں مغرب کے بعد لوگ گھروں سے نہی نکلتے سکرنڈ: کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ اسٹریٹ کرائم عروج پر ہیں سکرنڈ: کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی پکے کے ڈاکو کر رہے ہیں سکرنڈ: وزیر اعلی سندھ،وزیر داخلہ سندھ، ڈی جی رینجرز بتائیں، اربوں روپے خرچ کرنے بعد آپریشن کا نتیجہ کیا نکلا؟ سکرنڈ : پانی اور امان سمیت دیگر بڑھتے ہوئے مسائل کے خلاف 20 فروری کو تحصیل اور ٹاؤن ہیڈکوآرٹرز میں احتجاجی مظاہرے ہیں 25 فروری کو ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے سندھ کے بڑھتے مسائل پر رمضان المبارک کے بعد سندھ عوامی مارچ نکالیں گے۔ عوامی مارچ سندھ کے ہر ضلعے سے گزرے گا اور آخری جلسہ کراچی میں ہوگا عوامی مارچ میں سندھ کے بڑھتے ہوئے مسائل کے خلاف آواز اٹھایا جائے گا سکرنڈ: 2026 جنوری کے آخری ہفتے میں 3 روزہ اجتماع منعقد کیا جائے گا سکرنڈ: جس میں خانہ کعبہ کے امام اور مسجد نبوی کے امام کی آمد متوقع ہے سکرنڈ: 3 روزہ اجتماع کی تاریخ اور مقام کا اعلان صوبائی مجلس عاملہ جلد کرے گی سکرنڈ: عید کے بعد کراچی میں سندھ بھر کے قبائلی سرداروں،سیاسی،مذہبی،قوم پرست سربراہ پر مشتمل قومی جرگہ منعقد کیا جائے گا سکرنڈ: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں سکرنڈ: ہماری 10 سے زائد چھینی گئی سیٹوں کا فیصلہ 6 مہینوں میں سنايا جائے سکرنڈ: سندھ اسمبلی کا لاگو کیا زرعی ٹیکس کو بدترین ظلم اور کالا قانون سمجھتے ہیں سکرنڈ: آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگائے جانے والے ٹیکس کو واپس لیا جائے میڈیا سیل جمعیۃ علماء اسلام سندھ
❤️ 👍 💞 😂 25

Comments