RAZA E MUSTAFAﷺ
RAZA E MUSTAFAﷺ
February 27, 2025 at 02:09 PM
عبادت کے لائق صرف الله تعالیٰ ہے اور کیوں ہے ؟ امام فخرالدین رازی رحمة الله عليه فرماتے ہیں : جس ذات میں یہ ستائیس صفتیں ہوں بس وہی ”اله“ ہو سکتا ہے جس میں یہ صفتیں نہ ہوں وہ کسی کا ”معبود“ نہیں بن سکتا۔ نہ اس کو سجدہ جائز ہے۔ اور یہ صفتیں صرف ”الله وحده لا شریك له“ میں ہی ہے۔ 1) : قدرت کاملہ والا ہونا۔ 2) : علم تامہ والا ہو، ہر ذرے کی خبر ہو۔ 3) : بطشِ شدید یعنی سخت پکڑ والا ہو۔ 4) : قبض مضبوط یعنی مضبوط قابو والا ہو۔ 5) : خالق کائنات، یعنی پوری کائنات کا پیدا کرنے والا ہو۔ 6) : مالک عالمین ہو۔ 7) : اولیت والا ہو۔ 8) : کمال والا ہو۔ 9) : غنا والا یعنی بے نیاز ہو۔ 10) : عطا والا ہو۔ 11) : اختیار والا ہو۔ 12) : صفات والا ہو۔ 13) : غیر منتہی ، یعنی جس کی کوئی انتہا نہ ہو۔ 14) : کسی کا محتاج نہ ہو۔ 15) : لا زوال یعنی کبھی ختم نہ ہو۔ 16) : ربوبیت والا یعنی پالنہار ہو۔ 17) : حکمت والا ہو۔ 18) : وحدت والا ، یعنی ایک ہو۔ 19) : ہر شان میں اکمل، یعنی کسی قسم کی کوئی کمی نہ ہو 20) : ہر چیز کا ذاتی مالک ہو۔ 21) : ہر صفت میں یکتا لا شریک ہو، انوکھا ہو۔ 22) : ہر بلندی اور پستی پر بادشاہی والا ہو۔ 23) : ہر فرد یعنی سب پر اس کی حکمرانی ہو۔ 24) : لیس کمثله شیئ یعنی ”اس کے جیسا کوئی نہیں“ 25) : موت دے سکے۔ 26) : عدم کو وجود ، اور مردوں کو زندہ کر سکے۔ 27) : کائناتِ شمس و قمر کو چلا سکے۔ ~ مفتی کاشف رضا ثقافی ______Mufti Kashif Raza Saquafi ______

Comments