N/FEROZE POLICE (Official) 🚨
February 14, 2025 at 04:22 PM
*ضلع پولیس نوشھروفیروز*
14 فروری 2025
🖋 پریس ریلیز۔۔۔
*ایس ایس پی نوشھروفیروز کی ہدایات پر، ضلع پولیس کی جانب سے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سنیپ چیکنگ کا عمل جاری۔۔*
*متعدد گاڈیوں سے ٹینٹڈ گلاسز، فینسی نمبر پلیٹس اور بلیو لائٹس اتارے گئے۔*
تفصیلات کے مطابق؛
*انسپیکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام النبی میمن اور ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس شہید بےنظیرآباد رینج کئپٹن (ر) پرویز احمد چانڈیو* کے احکامات ، اور *ایس ایس پی نوشھروفیروز سنگھار ملک* کی سخت ہدایات پر سینئر پولیس آفسرآن کی سربراہی میں ضلع پولیس کی جانب سے ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت سنیپ چیکنگ کا عمل انجام دیا جا رہا ہے۔
چیکنگ کے دوران *جدید ٹیکنالوجی اور "تلاش" ایپ* کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے *مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا*، جبکہ متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔
متعدد موٹرسائلز اور دیگر گاڈیوں سے غیرقانونی طور پہ لگائے گئے بلیو لائٹس، ٹینٹڈ گلاسز اور فینسی نمبر پلیٹس بھی اتاری گئیں۔
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
*ایس ایس پی نوشھروفیروز سنگھار ملک* نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔
*ضلع پولیس نوشھروفیروز* جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی خدمات بلا تعطل جاری رکھے گی۔
🖋 *ترجمان نوشھروفیروز پولیس*
👍
1