
N/FEROZE POLICE (Official) 🚨
February 18, 2025 at 02:22 PM
ضلع پولیس نوشھروفیروز
18 فروری 2025
🖋 پریس ریلیز۔
*نوشھروفیروز پولیس کی کاروائیاں۔*
*قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان سمیت مزید 06 ملزمان گرفتار.. 03 عدد پسٹلز 11 رائونڈس, 1750 گرام چرس اور 02 مسروقہ موٹرسائکلیں برآمد۔*
▪ *نوشھروفیروز سٹی تھانہ کی پولیس نے الگ الگ کاروائیوں میں قتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔*
گرفتار ملزمان *قاسم بھٹی سے ایک پسٹل 05 رائونڈس، عبدالقیوم بھٹی سے ایک پسٹل 03 رائونڈس، اور نثار شاہ سے ایک پسٹل 03 رائونڈس* برآمد کرکے سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
▪ *محرابپور اور کنڈیارو تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کاروائیوں میں, 02 منشیات فروشان کو گرفتار کرلیا۔*
*شبیر شاہ سے 1150 گرام چرس اور دلبر کلھوڑو سے 600 گرام چرس* برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر مقدمات درج کرلیے گئے۔
▪ *ہالانی پولیس نے کاروائی کرکے چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔*
گرفتار ملزم *اقبال ہالیپوٹو* کی نشاندہی پر *مسروقہ موٹرسائکل* بھی برآمد کی گئی۔
▪ *بھریاروڈ پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ چھینی گئی موٹرسائکل برآمد کرلی۔*
برآمد شدہ موٹرسائکل تصدیق کے بعد اپنے مالک *گلزار ملاح* کے حوالے کی گئی۔
🖋 *ترجمان ضلع پولیس نوشھروفیروز*
👍
🙏
2