
N/FEROZE POLICE (Official) 🚨
February 21, 2025 at 06:38 AM
ضلع پولیس نوشھروفیروز
21 فروری 2025
🖋 پریس ریلیز۔
*بھریاروڈ پولیس کی کامیاب کاروائی۔*
*اپنی بہن کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار۔۔۔ اسلحہ برآمد ، ملزم کا اعتراف جرم۔۔۔*
بھریاروڈ تھانہ کی حدود گائوں اللہ جڑیو راجپر میں ملزم *انیس ولد ضمیر حسین بھٹی* نے فائرنگ کرکے اپنی بہن *مسمات (ع)* کو قتل کردیا۔
*ایس ایس پی نوشھروفیروز سنگھار ملک* کے سخت نوٹس کے بعد پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر اہم اور مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم انیس بھٹی سے *جرم میں استعمال شدہ اسلحہ (آلہ قتل) ایک پسٹل اور رائونڈس* بھی برآمد کیے گئے۔
گرفتار ملزم نے پولیس نے سامنے قتل کا اعتراف جرم کرلیا۔ جب کہ ملزم سے مزید انویسٹیگیشن کی جا رہی ہے۔
🖋 *ترجمان ضلع پولیس نوشھروفیروز*