
NIDA-E-HAQ
February 16, 2025 at 02:59 PM
معاہدے سے پھر خلاف وزری
جنگ بندی کے معاہدے کے 29ویں دن، دجالی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں موبائل ہاؤسز اور بھاری مشینری داخل کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کا مطالبہ تحریک مزاحمت نے کیا تھا اور ثالثوں کی جانب سے ضمانت دی گئی تھی کہ وہ اسرائیل اس پر عمل کرے گا۔ یہ سب اس وقت ہو رہا ہے جب امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اسرائیل پہنچا ہے تاکہ اس معاہدے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے، جبکہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے معاہدے میں تبدیلی کی خواہش کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔ انسانی صورتحال کے حوالے سے، جبالیہ کے میئر نے میڈیا کو بتایا کہ شمالی غزہ میں سولر ایندھن اور ملبہ ہٹانے والی مشینری کی مطلوبہ مقدار نہیں پہنچ رہی اور وہاں پینے کے قابل پانی کی کمی ہے اور نکاسی آب کا پانی لوگوں کے درمیان پھیل رہا ہے۔ رفح بارڈر پہنچنے والے ٹرکوں کو اسرائیلی فوج نے آگے ٹینک کھڑے کرکے روک رکھا ہے۔ اس کے ساتھ آج رفح میں امدادی سامان کی تقسیم پر مامور فلسطینی پولیس پر بھی دجال نے ڈرون حملہ کیا ہے۔ جس سے تین اہلکار شہید ہوگئے۔ جبکہ وسطیٰ غزہ میں بھی ایک نجی کار پر ڈرون حملہ۔ گھر لوٹتے فلسطینیوں کو ڈرانے دھمکانے کیلئے ہوائی فائرنگ۔ نیتن یاہو کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح معاہدہ سبوتاژ ہوجائے۔
❤️
😢
♥️
👍
🖐
9