
NIDA-E-HAQ
February 21, 2025 at 06:11 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب خادم>
*مبارک مہم......مُعَظَّم دعاء*
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ تعالی سے.......... معافی، مغفرت، رحمت اور نصرت کا سؤال ہے..
...”وَاعْفُ عَنَّاٙ وَاغْفِرْ لَنَاٙ وَارْحَمْنَاٙ اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ“...
اللہ تعالی کے دین کی ”نصرت“ کے لیے نکلنے والے...جانباز دیوانو! یہ چار الفاظ یاد کر لو...سمجھ لو...مانگ لو اور مانگتے رہو..:
(۱)معافی (۲)مغفرت (۳)رحمت (٤)نصرت..
اللہ تعالی اپنی طرف سے یہ چار انمول نعمتیں...اپنے جس بندے کو عطاء فرما دیں...وہ بندہ مکمل ”کامیاب“ ہو جاتا ہے..وہ بندہ ”قیمتی“ بن جاتا ہے..وہ بندہ ”فاتح“ بن جاتا ہے..اور وہ بندہ راستے کی ہر رکاوٹ کو روند ڈالتا ہے.....
...”وَاعْفُ عَنَّاٙ وَاغْفِرْ لَنَاٙ وَارْحَمْنَاٙاَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ“...
بھائیو! یہ ”دعاء“...صرف ایک ”دعاء“ نہیں ہے...یہ اللہ تعالی کا اپنے محبوب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے لیے ”ایک تحفہ“ ہے..بے حد، بے حد قیمتی تحفہ..یہ ”دعاء“ ہر کام اور ہر جگہ کامیابی کا مکمل نصاب ہے..یہ توفیق، قوت اور طاقت کا ایک خزانہ ہے..اور یہ بند دروازوں کو کُھلوانے والی ایک چابی ہے:-
...”وَاعْفُ عَنَّاٙ وَاغْفِرْ لَنَاٙ وَارْحَمْنَاٙ اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ“...
اس مبارک دعاء کے بارے میں چند باتیں ضرور سمجھ لیں (۱) اس دعاء کا ترجمہ کیا ہے؟ (۲) اس دعاء کی تشریح کیا ہے؟ (۳) یہ دعاء کہاں سے آئی ہے اور کس شان سے آئی ہے؟ (٤) اس دعاء کی فضیلت کیا ہے؟ (۵) ”معافی“ اور ”مغفرت“ میں کیا فرق ہے؟........اور بھی مزید کئی ایمان افروز....مزیدار باتیں....
زندگی رہی....اور اللہ تعالی نے توفیق عطاء فرمائی تو اگلے مکتوبات میں ان سب پر بات ہوگی ان شاءاللہ...
یا اللہ! مجھے اور ”مبارک مہم“ میں محنت اور حصہ ڈالنے والے ہر فرد کو یہ عظیم دعاء...اور اس دعاء کی قبولیت نصیب فرما دیجئے....
...”وَاعْفُ عَنَّاٙ وَاغْفِرْ لَنَاٙ وَارْحَمْنَاٙ اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ“...
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله
❤️
1