NIDA-E-HAQ
NIDA-E-HAQ
February 22, 2025 at 04:59 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم <مکتوب خادم> *مقامِ بلندی* السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته.. اللہ تعالی نے اپنے حبیب....حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو خصوصی انعامات، خصوصی صفات اور خصوصی برکات سے نوازا ہے.......انہی خاص الخاص نعمتوں میں سے ایک نعمت یہ دعاء بھی ہے...: ...”وَاعْفُ عَنَّاٙ وَاغْفِرْ لَنَاٙ وَارْحَمْنَاٙ اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ“... پہلے اس دعاء کا ترجمہ سمجھتے ہیں جو کہ بالکل آسان ہے... _`وَاعْفُ عَنَّاٙ`_ یا اللہ ہمیں معاف فرما دیں..ہمیں ”معافی“ کی نعمت عطاء فرما دیں...”عفو“ اور ”معافی“ کے الفاظ اردو میں بھی استعمال ہوتے ہیں... _`وَاغْفِرْ لَنَاٙ`_ اور ہماری مغفرت فرما دیں..ہمیں بخشش نصیب فرما دیں..ہمیں بخش دیں..ہمارے گناہوں کو اور ان کے تمام نقصانات اور اثرات کو ختم فرما دیں..”مغفرت“ کا لفظ اردو میں بھی استعمال ہوتا ہے.. _`وَارْحَمْنَاٙ`_ اور ہم پر رحم فرما دیں..ہمیں اپنی رحمت نصیب فرما دیں..ہم پر مہربانی فرمائیں..ہمارے ساتھ لطف و کرم اور دوستی والا معاملہ فرمائیں...”رحم“ اور ”رحمت“ کے الفاظ بھی اردو میں استعمال ہوتے ہیں.. _`اَنْتَ مَوْلٰىنَا`_ آپ ہمارے ”مولیٰ“ ہیں.. _`انت`_ کے معنیٰ آپ، تو..”مولیٰ“ کے معنیٰ یار، مددگار، مالک، دوست..آپ ہی ہمارے مالک اور یار و مددگار ہیں... _`فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ`_ پس آپ کافروں کے مقابلے میں ہماری نصرت فرمائیں..ہمیں ان پر غلبہ اور فتح نصیب فرمائیں..ان سے حفاظت کے لیے ہمیں قوت اور شکتی عطاء فرمائیں.. یہ دعاء سورہ بقرہ کی آخری آیت کا آخری حصہ ہے..اور سورہ بقرہ کے اپنے بڑے فضائل ہیں..اور پھر خاص طور پر آخری دو آیات کے فضائل تو بہت عجیب اور بلند ہیں....سورہ بقرہ ”سنام القرآن“ ہے..یعنی قرآن مجید کا سب سے بلند مقام.. اور پھر اس میں آخری دو آیات بہت بلند ہیں..اور پھر اس بلندی کی آخری چوٹی پر یہ دعاء موجود ہے:- ...”وَاعْفُ عَنَّاٙ وَاغْفِرْ لَنَاٙ وَارْحَمْنَاٙ اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ“... (اہل دل کو مبارک) الحمدللہ! ”المدارس النورانیہ“ کا سلسلہ..اللہ تعالی کے فضل سے چل پڑا ہے..13 فروری کو پہلے مدرسہ کا افتتاح ہوا...جہاں کلاس شروع ہو چکی ہے.. اور اب 23 فروری کو دوسرے مدرسہ کا افتتاح ہے..ان شاءاللہ.. ...الحمدللہ الذی بنعمتہ تتم الصالحات... ...”وَاعْفُ عَنَّاٙ وَاغْفِرْ لَنَاٙ وَارْحَمْنَاٙ اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ“... .. آمین یا رب العالمین.. والسلام خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله۔ *‏WhatsApp پر NIDA-E-HAQ چینل کو فالو کریں:* *https://whatsapp.com/channel/0029VavzmhD89innQQh24E3n*
❤️ 1

Comments