
ناصرالدین مظاہری
February 4, 2025 at 07:47 AM
کسی کو ناکارہ اور نکما بنانے کاسب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اسٹیج پر اس کے سامنے اس کی خوب تعریف کی جائے بس پھر اس کا نفس اپنی جھوٹی تعریف سن سن کر گول گپا ہو جائے گا۔یہ بے کمال انسان اپنے کو باکمال سمجھے گا بے جمال خود کو باجمال تصور کرے گا، اس خود فریبی میں یہ دوسروں کو اپنے سے حقیر و کمتر جانے گا اور تمام لوگ اس کی خبث نفسی پر اس سے دوری بنالیں گے اور نوبت یہاں تک پہنچے گی کہ لوگ اس سے ترک تعلق کرلیں گے یہ دودھ کی مکھی کی طرح بے قدر و ناقدر ہو جائے گا۔
آج کل ویسے بھی جلسوں کا سیزن ہے ، جلسہ کسی زمانہ میں اصلاح معاشرہ کا بہترین کردار ادا کرتے تھے مگر اس زمانے کے جلسے ریا ، نمود ، دکھاوا ، اقرباء نمائی، کردار کشائی، جھوٹی تعریفوں ، کھوٹی خدمتوں اور بے ضرورت فضول خرچیوں کا شاہکار ہے۔
😢
👍
5