
ناصرالدین مظاہری
February 12, 2025 at 04:32 AM
جا تیری نظر اترگئی
نظر بد اور جادو دونوں حقیقت ہیں بس نظر بد کسی کی بھی کسی کوبھی لگ سکتی ہے لیکن جادو ہرکوئی نہیں کرسکتا ، مجھے یاد ہے ایک دفعہ کسی کی نظر اتنی سخت لگی کہ میں قلم پکڑنے سے کتراتا تھا ، سال دو سال تک یہی حال رہا ، کتنی ہی مرچیں دم کراکر جلاڈالیں مگر کچھ افاقہ نہ ہوا۔
ایک دن مظاہرعلوم وقف سہارنپور میں مجلس شوریٰ کا اجلاس چل رہا تھا حضرت ناظم صاحب مدظلہ مولانا محمد سعیدی نے مجھے طلب کیا، وہاں بہت سے اکابر تھے حضرت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی مدظلہ نے پوری بات سنی ، قریب بلایا ، کچھ پڑھا اور میرے سر وجسم پر اپنے ہاتھ پھیرتے ہوئے فرمایا :
"جا تیری نظر اترگئی"
الحمدللہ تب سے لکھنے کا علم تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔
(ناصرالدین مظاہری)
❤️
👍
10