ففروا الی اللہ 🫀
ففروا الی اللہ 🫀
February 5, 2025 at 08:19 AM
*بہت عرصہ پہلے مجھے یاد ہے میں اپنی امی کے ساتھ ایک رشتے دار خاتون کے گھر گئ جو کہ گاؤں میں کچے گھر میں رہتی تھی۔۔باتوں باتوں میں اُس کی بیٹیوں کا ذکر ہوا تو اُس نے امی جان سے "باجی میرا دل کردا اے میریاں دھیاں دی شادی اوتھے ہووے جتھے پکے تھاں تے ٹوٹیاں لگیاں ہوون(باجی میرا دل کرتا ہے میری بیٹیوں کی شادی اُس گھر میں ہو جہاں پکا صحن اور پانی کے نل لگے ہوئے ہوں۔میں اُس وقت چھوٹی تھی لیکن اُنکا لہجہ اور یہ بات میرے دماغ میں چپک کر رہ گئ ۔۔میں اکثر سوچتی کہ بس اُن کی یہ ہی خواہش تھی ؟؟کوئی بنگلہ کوئی کوٹھی نہیں مانگی۔۔آج مجھے یہ بات سمجھ میں آئی کہ درحقیقت وہ اپنی بیٹی کے لئے آسانی مانگ رہی تھی اتنی آسانی جتنی اُس نے مشکل برداشت کی۔۔اس نے کچے صحن کو مٹی لگاتے لگاتے ہاتھ بوڑھے اور پانی بھر کر لاتے لاتے کمر جھکا لی اب وہ اپنی بیٹی کو اس مشکل میں نہیں دیکھنا چاہتی تو یہ دعا کرتی ہے پکے مکان تے ۔۔ٹوٹیاں لگیاں ہوون۔۔۔ اصل میں ہر ماں جتنی مشکل سہہ چکی ہوتی ہے اتنا ہی اپنی اولاد کے لیے راحت کی طلب گار ہوتی ہے ۔۔اسی لیے رشتہ دیکھتے ہوئے وہ عورت جس کا خاوند بری عادات میں مبتلا ہو بار بار یہ ہی سوال کرے گی کہ لڑکا کسی بری عادت میں مبتلا تو نہیں۔۔۔وہ عورت جس نے کراے کے مکان میں زندگی گزاری وہ رشتہ کرتے ہوئے پہلا سوال یہ ہی کرے گی کہ لڑکے کا اپنا گھر ہے نا۔۔۔۔۔۔اللہ پاک ہربیٹی کے نصیب اچھے کرے 🥀
♥️ ❤️ 👍 🤲 🫶 5

Comments