
ففروا الی اللہ 🫀
59 subscribers
About ففروا الی اللہ 🫀
نماز اللہ کی رضا کا سبب ہے ۔فرشتوں کی محبوب چیز ہے۔انبیاء کی سنت ہے۔ اس سے معرفت کا نور پیدا ہوتا ہے۔دعا قبول ہوتی ہے۔رزق میں برکت ہوتی ہے۔یہ ایمان کی جڑ ہے۔بدن کی راحت ہے۔ دشمن کے لیے ہتھیار ہے۔ نمازی کے لیے سفارشی ہے۔ قبر میں چراغ ہے ۔ منکر نکیر کے سوالوں کا جواب ہے ۔ اور قیامت کی دھوپ میں سایہ ہے۔ اور اندھیرے میں روشنی ہے۔ جھنم کی آگ کے لیے آڑ ہے۔ اعمال کی ترازو کا بوجھ ہے۔ پل صراط پر جلدی سے گزارنے والی ہے۔ جنت کی کنجی ہے ۔ 🍂🎀📿
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*یہ لمبا راستہ ایک دن ختم ہو جائے گا، یہ تکلیفیں ضرور دور ہو جائیں گی۔ یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا، اور پھر کبھی واپس نہیں آئے گا۔ جو توڑ پھوڑ آپ کے دل میں ہے، اللہ اسے اپنے کرم سے ٹھیک کر دے گا۔ بس اپنے رب پر بھروسہ رکھیں، صبر کریں اور یقین رکھیں کہ بہتر دن قریب ہیں، کیونکہ اللہ نے ہمیں قرآن پاک میں تسلی دی ہے کہ مشکل کے بعد آسانی ہے*

*اے خدا !* 🫀 _تیرا، میرا تعلق ہمیشہ برقرار رہے_ _چھین لے مجھ سے وہ سب کچھ_ _جو مجھے تجھ سے جدا کرے_❤🩹

سُنو اے چاند سےلوگوں، وہ جو تُمہارا ربّ ہے ناں،اسے تُم اور تُمہارا دل بے حد عزیز ہے ،وہ تُمہیں فقط تُمہاری خواہش نہیں ،بلکہ وہ تُمہیں چاہتوں کا پورا جہان دینا چاہتا ہے،اپنے ربّ کی رحمت سے مایوس مت ہونا🕋

*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم* نے حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کو یہ دعا تعلیم فرمائی تھی: *اَللَّهُمَّ أَلْهِمْنِي رُشْدِي وَأَعِذْنِي مِنْ شَرِّ نَفْسِي* اے اللہ! میرے دل میں بھلائی ڈال دے، اور مجھے میرے نفس کی برائی سے بچا۔ *(جامع الترمذی:3483)*


*اپنے دل کی کیفیت اللہ کو بتایا کریں کہ آپ کیا محسوس کر رہے ہیں، کتنی تکلیف میں ہیں آپ یقین کریں وہ بہت پیار سے سنے گا، اس کے سامنے رو لینے سے ہی آپکے دل میں سکون اترے گا بے شک وہ دلوں کا ہمراز ہے♥️*


حسد ایک ایسا جذبہ ہے جو انسان کو دوسروں کی کامیابیوں اور خوشیوں پر خوش ہونے کے بجائے ان سے نفرت کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ یہ نہ صرف ہماری اپنی زندگی کو برباد کرتا ہے بلکہ ان رشتوں کو بھی ختم کر دیتا ہے جو ہمارے لیے قیمتی ہوتے ہیں۔ یہ کتاب اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ حسد کو قابو میں رکھنا کیوں ضروری ہے اور کس طرح ہم اپنی زندگی کو شکر گزاری، محبت اور خود آگاہی کے ذریعے بہتر بنا سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے جڑنے کا سفر ❤️

زندگی میں خوبصورتی صرف اللــــــه کے قرب سے ہے، آپ جتنا اللہ کے قریب ہوں گے زندگی اتنی ھی حسیــــــن ہو گی. دل اتنا ھی مضبــــــوط ہوگا، جتنا اللہ کا ذکــــــر کریں گے دل اتنا خوبصورت اور وسیع ہو گا، پس اپنے رب کے قریبــــــ ہوجائیں اور ہر چیز اللہ پر چھــــــوڑ دیں آپ کی زندگی خود ہی سنــــــور جائے گی...... *ان شــــــاء اللہ.....*

حضورﷺپر دورد آپ خود نہیں پڑھتے بلکہ چنے جاتے ہیں اور آپکی آواز کا سنا جانا بھی در رسولﷺکی حاضری کے برابر ہے آئیں ہم سب ملکر آپ ﷺپر درود پڑھتے ہیں 🌙 َصَلّی اللّٰہُ عَلیَـْـہِ وَ سَــــلّمْ َصَلّی اللّٰہُ عَلیَـْـہِ وَ سَــــلّمْ َصَلّی اللّٰہُ عَلیَـْـہِ وَ سَــــلّمْ

زندگی میں ہر صورت حال عارضی ہے۔ لہذا، جب زندگی اچھی ہو، یقینی بنائیں کہ آپ اس سے لطف اندوز ہوں اور اسے پوری طرح حاصل کریں۔ اور جب زندگی اچھی نہیں ہوتی۔ یاد رکھیں کہ یہ ہمیشہ نہیں رہے گا اور ——-بہتر دن آنے والے ہیں


*🌻ہم اپنے بچوں کو کھانا اور دوا زبردستی دیتے ہیں،*💯👍 *🌼لیکن ہم انہیں نماز قرآن اور دعا پر مجبور نہیں کرتے،*😔 *🍃حالانکہ ہمیں معلوم ہے کہ آخرت ہی بہتر اور باقی رہنے والی ہے۔😔🤲🏻*