ففروا الی اللہ 🫀
ففروا الی اللہ 🫀
February 9, 2025 at 09:52 AM
پیاری گڑیا آئیے۔۔! خوش ہوتے ہیں🌸 گھر کے ساتھ ساتھ من کے کونے کونے کی صفائی کرتے ہیں۔ غیر ضروری باتوں کی، دکھ بھری یادوں کی ، غلط فہمی کی، انتقام کے جذبات کی، نفرت کی ، حسد کی۔۔ آئیے۔۔! صفائی کرتے ہیں، دل کی گہرائیوں سے پچھتاوے، اندیشے، وسوسوں، ٹینشن، پریشانی، سٹریس، ڈپریشن کی۔۔ آج پرانےحساب کلئر کرتے ہیں، سب کو معاف کرتے ہیں ، دلوں پر لگے زخموں پر مرہم رکھتے ہیں یہ سوچ کر کہ ہماری خطائیں بھی رب العزت معاف کر دے گا۔ آئیے۔۔! رشتوں کو جوڑتے ہیں، روٹھوں کو مناتے ہیں ، اب صرف دینے والے بن جاتے ہیں ، خیر بانٹتے ہیں، ناراضگی کو بھول کر خوشیاں اور آسانیاں بانٹتے ہیں۔ آئیے۔۔! من اور دل پر لگے سب زہریلے تیر، کانٹے نکالتے ہیں، سب پر رب کی سلامتی بھیجتے ہیں۔ آئیے۔۔! چند منٹ کیلئے گہرے سانس لے کر ، خود کو اندر سے ترو تازہ کرتے ہیں۔ آئیے۔۔! آج خود کو خوش رکھنے کا وعدہ کرتے ہیں کیونکہ آپ خوش رہیں گے تو سارا گھر، خاندان خوش رہے گا۔ 🌸———ابیحہ فاطمہ
Image from ففروا الی اللہ 🫀: پیاری گڑیا آئیے۔۔! خوش ہوتے ہیں🌸  گھر کے ساتھ ساتھ من کے کونے کونے کی...
❤️ ♥️ 👍 6

Comments